Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی تمام جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے

تلنگانہ کی تمام جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے

قیدیوں کی افراد خاندان سے ای ملاقات کا عنقریب آغاز
حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) ملک کی جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی نافرمانی اور تشدد کے واقعات کے پیش نظر تلنگانہ کے محکمہ محابس نے تمام جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے ایک کنٹرول سنٹر کے ساتھ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کام پر 15 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ اس پراجکٹ کے پہلے حصے کے طور پر تمام جیلوں کو پہلے ہی ویڈیو کانفرنس سہولت سے مربوط کردیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل جیلس ونوے کمار سنگھ نے کہاکہ پورے ملک میں جیل خانوں کی دیکھ بھال کا سب سے بہترین انتظام تلنگانہ میں ہے۔ ان کا محکمہ ملک کا سب سے بہترین محکمہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ محکمہ کو ریاستی حکومت سے تیس کروڑ روپئے زائد وصول ہوئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے جیل کے کونے کونے میں لگائے جارہے ہیں۔ بیاگیج اسکانرس، دستی میٹل ڈیٹکٹرس، ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹرس، والکی ٹاکیز، ہائی پاور سرچ لائٹس اور سیلولر ایمرجنسی لائٹس اسی سال لگادیئے جائیں گے۔ تلنگانہ کے جیلوں میں 6 ہزار 848 قیدیوں کی گنجائش ہے۔ اس وقت 6 ہزار 185 قیدی ہیں ان میں زیردریافت قیدیوں کی تعداد 3 ہزار 146 ہے۔ قیدی عورتوں کی تعداد 432 ہے۔ قیدیوں کے گھروں میں رہنے والے افراد سے قیدیوں کی ای ملاقات سسٹم تیار کیا گیا ہے جس کا آغاز ہونے والا ہے۔ قیدی جیل میں رہتے ہوئے اپنے رشتہ داروں سے جو ان کے گھر میں موجود رہیں گے ای ملاقات کرسکیں گے۔ مزید پٹرول پمپس قائم کئے جائیں گے جنھیں قیدی چلائیں گے۔ ایسا ایک پٹرول پمپ چنچل گوڑہ سنٹرل جیل کے قریب قائم کیا جائے گا جسے رہا شدہ خاتون قیدی چلائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT