Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی خوشحالی اور مسلمانوں کے وقار کی بلندی کیلئے دعاؤں پر زور

تلنگانہ کی خوشحالی اور مسلمانوں کے وقار کی بلندی کیلئے دعاؤں پر زور

جامعتہ المؤمنات کی ایوارڈ تقریب، ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کا خطاب
حیدرآباد۔13اگست(سیاست نیوز) جامعتہ المومنات مغل پورہ کی پچیس سالہ جشن تاسیس کے ضمن میں منعقدہ پندرہ نکاتی پروگرام کے تحت آج مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں مختلف شعبہ حیات میںنمایاں خدمات انجام دینے والے مرد وخواتین میں ایوارڈز اور اسنادکی تقسیم عمل میںلائی گئی ۔حافظ محمد صابر پاشاہ کی قرآت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ مولانا سید درویش محی الدین قادری المعروف مرتضی پاشاہ کی نگرانی کی جبکہ صدارت امیر شریعت مفتی محمد حسن الدین نقشبندی صدر مفتی جامعتہ المومنات نے کی ، ڈپٹی میئر گریٹر حیدرآباد بابا فصیح الدین ‘جسٹس ای اسمعیل احمد‘ڈاکٹر سراج الرحمن نقشبندی کے علاوہ دیگر مشائخین عظام نے اس ایوارڈ تقسیم میںشرکت کی ۔ صدارت جناب نورالحق قادری سابق چیرمن اُردو اکیڈیمی نے کی جبکہ معتمد استقبالیہ کے فرائض مولانا سید حامد حسین شطاری صدر کل ہند سنی علماء بورڈ نے انجام دئے ۔ سماجی ‘ معاشی اور سیاسی شعبہ جات میںنمایاں خدمات انجام دیکر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بابا فصیح الدین‘ عبدالوحید ایڈوکیٹ‘ جناب قمرالدین ریٹارئرڈ انجینئر‘محترمہ شمیم سلطانہ کارپوریٹر ٹی آر ایس راما گنڈم ‘سیدہ فلک فاطمہ کراٹے چمپیئن ‘محترمہ تسنیم فاطمہ‘کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ مفتی حافظ مستا ن علی کے خیر مقدمی کلمات سے تقریب کا آغاز ہوا۔ڈپٹی میئر نے تلنگانہ کی خوشحالی اور قومی سطح پر مسلمانوں کے وقار کی بلندی کے لئے دعائوں کی اپیل کی اور کہاکہ مذہب اسلام میں علم حاصل کرنے والوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیںکی گئی ہے ۔جامعتہ المومنات سے فارغ التحصیل خواتین او رلڑکیو ںپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دین کی تبلیغ میں آگے بڑھ کر کام کریں۔

TOPPOPULARRECENT