Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی دستکاری اشیاء کو فروغ دینے میں تعاون کی خواہش

تلنگانہ کی دستکاری اشیاء کو فروغ دینے میں تعاون کی خواہش

حیدرآباد۔/4فبروری، ( آئی این این ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے امیزون کمپنی پر زور دیا ہے کہ وہ تلنگانہ کی دستکاری اشیاء کو آن لائن پیش کرے اور مارکٹ میں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ عالمی آن لائن ریٹیل خدمات فراہم کرنے والی کمپنی امیزون کے وفد نے آج سکریٹریٹ میں کے ٹی آر سے ملاقات کی۔ وزیر آئی ٹی نے کمپنی سے خواہش کی کہ

حیدرآباد۔/4فبروری، ( آئی این این ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے امیزون کمپنی پر زور دیا ہے کہ وہ تلنگانہ کی دستکاری اشیاء کو آن لائن پیش کرے اور مارکٹ میں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ عالمی آن لائن ریٹیل خدمات فراہم کرنے والی کمپنی امیزون کے وفد نے آج سکریٹریٹ میں کے ٹی آر سے ملاقات کی۔ وزیر آئی ٹی نے کمپنی سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ کی دستکاری اشیاء کو مارکٹ میں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپس کی تیار کردہ اشیاء، نرمل ٹوائز اور پوچم پلی ساڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر کافی مانگ ہے۔ امیزون کے نمائندوں نے حیدرآباد میں اپنے گودام قائم کرنے کی خواہش کی۔
توقع ہے کہ اس ضمن میں حکومت تلنگانہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر عنقریب دستخط کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT