Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی سیاسی سرگرمیوں پر کانگریس ہائی کمان کی گہری نظر

تلنگانہ کی سیاسی سرگرمیوں پر کانگریس ہائی کمان کی گہری نظر

ڈگ وجئے سنگھ پر سونیا گاندھی کا اظہار ناراضگی ، 19مارچ کو تلنگانہ پی سی سی کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ کو اپنی قیام گاہ طلب کرتے ہوئے تلنگانہ میں کانگریس کی مسلسل شکست پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ تلگو دیشم پارٹی خالی ہوجانے کے بعد کانگریس کے ارکان اسمبلی کو پارٹی میں برقرار رکھنے کی ہدایت دی ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے 19 مارچ کو پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی کو ہدایت دی ۔ تلنگانہ کی سیاسی سرگرمیوں پر کانگریس ہائی کمان کی گہری نظر ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخابات نارائن کھیڑ اسمبلی ضمنی انتخابات گریٹر حیدرآباد ، ورنگل اور کھمم کے میونسپل انتخابات میں کانگریس کی شکست اور تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کو پارٹی میں برقرار رکھنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی نے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ کو اپنی قیام گاہ پر طلب کرتے ہوئے تلنگانہ میں کانگریس کے مایوس کن مظاہرے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پارٹی کے سینئیر قائد و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ کے علاوہ دوسرے قائدین نے تلنگانہ میں کانگریس کی صورتحال پر پارٹی صدر مسز سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کو مکتوبات روانہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ۔ چند قائدین نے اتم کمار ریڈی کی قیادت میں پارٹی کو مسلسل شکست سے دوچار ہونے پر بھی سوال اٹھائے انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ سونیا گاندھی نے ڈگ وجئے سنگھ کو ہدایت دی کہ وہ تلنگانہ کے کانگریس قائدین کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ان کی تجاویز پر انہیں رپورٹ پیش کریں ۔ ہدایت ملتے ہی ڈگ وجئے سنگھ نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پارٹی کے قائدین کا 19 مارچ کو ایک اجلاس طلب کریں ۔ پارٹی کی ناکامیوں پر قائدین کے احساسات سے واقفیت حاصل کریں ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ڈگ وجئے سنگھ کی یہ رپورٹ کافی اہمیت کی حامل ہوگی ۔ جس پر پارٹی کے مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT