Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی قحط سالی پر رپورٹ ، ڈپٹی چیف منسٹر کو پیشکشی

تلنگانہ کی قحط سالی پر رپورٹ ، ڈپٹی چیف منسٹر کو پیشکشی

راحت رسانی اقدامات پر زور ، سی پی آئی قائدین کا بیان
حیدرآباد۔20اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ میں شدید قحط سالی کا شکار اضلاع کی تفصیلات پر مبنی ایک رپورٹ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے وفد نے نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی کے حوالے کی ۔آج یہاں منسٹرس کوارٹرس بنجارہ ہلز میں ریاستی سکریٹری سی پی آئی چاڈا وینکٹ ریڈی کے قیادت میں رکن اسمبلی رویندر کمار‘ سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیز پاشاہ ‘ صدر تلنگانہ کسان سبھا پی پدما‘ پالاوینکٹ ریڈی پر مشتمل وفد نے ریاست تلنگانہ میں خشک سالی او رپانی کی قلت سے متاثرہ اضلاع کے دورے کے بعد تیارکردہ رپورٹ نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی کے حوالے کی اور قحط سالی کاشکار تلنگانہ کے اضلاع میںراحت کاری کے کاموں میں تیزی لانے کا بھی حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد‘ کریم نگر ‘ محبو ب نگر ‘ عادل آباد کی موجودہ صورتحال پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے وفد نے تشویش کا اظہار کیا اور مذکورہ اضلاع میں شعبہ زراعت سے وابستہ افراد کی زندگیوں کو تقریباً مفلوج قراردیا ۔ اور اس ضمن میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے شعبہ زراعت اور کسان طبقے کو موثر انداز میںراحت پہنچانے کی حکومت سے اپیل کی ۔ نائب وزیراعلی الحاج محمد محمودعلی نے سی پی آئی کے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت تلنگانہ خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میںجنگی خطوط پر اقداما ت کررہی ہے ۔ جناب محمد محمودعلی نے ریاست تلنگانہ کے نو اضلاع کو دورہ کرنے والی سی پی آئی ٹیم کا اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے ہمراہ ایک اجلا س منعقد کرنے کا بھی یقین دلایا تاکہ ریاست تلنگانہ میںخشک سالی کے متعلق سی پی آئی کی تیار کردہ رپورٹ اور حکومت کی معلومات کی بنیاد پرراحت کاری کے اقدامات میںمزید تیزی پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ ریاست کو درپیش برقی او رآبرسانی کے مسائل کو جنگی خطوط پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ جناب محمد محمودعلی نے مزیدکہاکہ مشن کاکتیہ او رمشن باگیرتا کے ذریعہ حکومت ریاست کو ہرا بھرا کردے گی جس کے لئے وقت درکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ آفات سماوی سے مقابلہ کرنا انسانی دسترس سے باہر ہے باوجود اسکے حکومت قحط سالی سے متاثرہ اضلاع میں کسان اور مزدور طبقے کی ہر ممکن مدد کے لئے کام کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT