Wednesday , December 19 2018

تلنگانہ کی محکمہ پولیس کے لیے مزید گاڑیاں خریدنے کی تجویز

بجٹ میں اضافہ کی سفارش ، حکومت سے منظوری کے بعد عمل آوری
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : محکمہ پولیس کے لیے عنقریب مزید گاڑیاں فراہم کیے جانے کے امکانات ہیں کیوں کہ محکمہ کے مختلف شعبہ جات میں موٹر کاروں کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ 500 کاروں کی خریداری سے متعلق بجٹ میں تجاویز رکھی گئی ہیں ۔ اس تجویز پر حکومت سے منظوری کے بعد عمل کیا جائے گا ۔ تشکیل تلنگانہ تک نصف سے زائد دیہی پولیس اسٹیشنوں میں گاڑیاں نہیں تھیں ۔ حکومت نے اس کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ پولیس میں اصلاحات اور اس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تقریبا 300 کروڑ کے خرچ سے موٹر گاڑیاں فراہم کی تھی اور اس رقم سے حکومت نے 1600 کاریں ، 1500 دوپہیہ گاڑیاں خریدی گئی تھیں ۔ علاوہ ازیں گشتی گاڑیاں ، ہائی وے پٹرولنگ گاڑیاں بھی خریدی گئی تھیں ۔ قدیم گاڑیاں جو ایک لاکھ کیلو میٹر کا سفر طئے کرچکی ہیں وہ اب استعمال کے لائق نہیں رہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عہدیداران جدید 500 گاڑیاں حاصل کرنے سے متعلق حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں اور آئندہ بجٹ میں محکمہ کو مختص کیے جانے والے بجٹ سے گاڑیاں خریدی جائیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT