Thursday , December 13 2018

تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کیساتھ انصاف کی پابند عہد

بنسی لال پیٹ کے مسائل حل کرنے کا تیقن، جلسہ عام سے سرینواس یادو وزیر کا خطاب

بنسی لال پیٹ کے مسائل حل کرنے کا تیقن، جلسہ عام سے سرینواس یادو وزیر کا خطاب

حیدرآباد۔7فبروری(سیاست نیوز) آصف جاہی دورمیںجس طرح تلنگانہ کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیاجاتا تھا اسی طرح علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست میں پہلی مرتبہ برسراقتدار آنے والی سیاسی جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی بھی ریاست کے تمام طبقات اور قوموں کیساتھ انصاف کی پابند عہد ہے۔ آج یہاں بنسی لال پیٹ کالونی سکندرآباد میں مقامی لوگوں کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر کمرشیل ٹیکس وسنیما ٹو گرافی مسٹر سرینوا س یادو نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بنسی لال پیٹ ریسڈنٹ ویلفیر اسوسیشن کے ذمہ داران کو یقین دلایا ہے کہ ان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھر رائو چار تا پانچ سال سرکاری اراضیات پر جھونپڑیوں او رکچے مکان کی شکل میںرہائش پذیر عوام کو ایک سو پچیس گز تک کی اراضی کومفت باقاعدہ بنانے کی پیش کش کی ہے جبکہ 80سال سے زائد عرصہ سے بنسی لال پیٹ کے مکین اس جگہ پر مقیم ہیں انہیں بھی ہر حال میں اپنے مکانات اور اراضی باقاعدہ بنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ٹی آر ایس حکومت او رسرینوا س یادو آپ کے درمیان ہیں۔بنسی لال پیٹ کی عوام کو اپنے مکان سے ایک انچ بھی کوئی ہٹا نہیںسکتا ۔ مسٹر سرینوا س یادو نے کہاکہ نظام کے دور حکومت میں بنسی لال پیٹ ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور یہاں کرایوں کی شکل میں حاصل آمدنی کوگاندھی ہاسپٹل کے امور کی انجام دہی کے لئے استعمال کیا جاتا تھا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بنسی لال پیٹ میں رہنے والے لوگ آٹھ دہوں سے یہاں پرنہ صر ف مقیم ہیں بلکہ ان کی تمام یادیں اس علاقے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے 12فبروری تک محکمہ ریونیو کے عہدیداروں کے ہمراہ بنسی لال پیٹ کالونی کے ہر گھر کا سروے کروانے اور مابعد حسب ضرورت اقدامات کے ذریعہ علاقے کے تمام مکانات کو باقاعدہ بنانے کا وعدہ کیا۔ انہو ںنے کہاکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے دور اقتدار میںکسی بھی مظلوم کے ساتھ ناانصافی نہیںہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ انصاف اور تمام طبقات کی یکساں ترقی حکومت تلنگانہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بنسی لال پیٹ کی عوام سے تلنگانہ حکومت کی آسرا سکیم ‘ شادی مبارک اور کلیان لکشمی پدکم اسکیم کے علاوہ معذورین اور بیوائوں کی فلاح وبہبود کے لئے معلنہ اسکیمات سے استفادہ کرتے ہوئے خوشگوار زندگی گذارنے کی اپیل کی۔ انہوں نے فوڈ سکیورٹی اسکیم کے تحت فی کس چھ کیلو چاول کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا دھاندلی کے خلاف حکومت کے متعلقہ محکمہ سے رجوع ہونے کی اپیل کی۔ صدر بنسی لال پیٹ ریسڈنٹ اسوسیشن محمد فھیم کے علاوہ محکمہ بلدی برقی آبرسانی کے علاوہ محکمہ ریونیو کے عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دوران تقریر مغرب کی اذان پر اپنی تقریر کو روک کر اذان ختم ہونے کے دوبارہ تقریر شروع کرتے ہوئے سرینو ا س یادو نے کہاکہ ریاست کے ہندو اور مسلمان وزیر اعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو کی دوآنکھیں اور ہر مذہب کا احترام تلنگانہ حکومت کا اولین فریضہ بھی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT