Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں ای- لائبریری کا افتتاح

تلنگانہ کی ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں ای- لائبریری کا افتتاح

حیدرآباد 3مئی (یواین آئی )تلنگانہ کی ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی نے ضلع سنگاریڈی میں ای لائبریری کا افتتاح کیا ۔یہ ای لائبریری 20لاکھ روپئے کے صرفہ سے قائم کی گئی ہے ۔ اس لائبریری میں خواتین اورلڑکیوں کو بیٹھنے کیلئے خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پدما دیویندر ریڈی نے کہاکہ ریاست میں تمام ضلع مراکز میں ای لائبریریز قائم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اور ایم ایل اے فنڈ سے کتب خانوں میں کلا ویدیکا قائم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل امپاورمنٹ فاونڈیشن سے ریاستی حکومت نے ای لائبریریز کے سلسلہ میں یادداشت مفاہمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان ای لائبریریز میں آنے والوں کے لئے مسابقتی امتحانات کی تیاری کی کتابیں بھی رکھی جائیں گی جس سے ان کو فائدہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT