Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی یونیورسٹیز کے مسائل کا جائزہ

تلنگانہ کی یونیورسٹیز کے مسائل کا جائزہ

ریاگنگ واقعات کا تدارک کرنے صدر نشین اعلی تعلیم کونسل کی ہدایت
حیدرآباد 7 ستمبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر پاپی ریڈی نے آج تلنگانہ کے تمام یونیورسٹیز رجسٹرارس کے ساتھ اجلاس طلب کیا اور یونیورسٹیز میں درپیش مختلف مسائل کا جائزۃ لینے کے علاوہ یونیورسٹیز رجسٹرارس کو یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار میں بہتری پیدا کرنے مختلف اقدامات کا مشورہ دیا۔ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ صدرنشین کونسل نے ریاست کے ڈگری کالجوں، انجینئرنگ کالجوں و دیگر تعلیمی ادارہ جات میں طلبا کی جانب سے ریاگنگ کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام یونیورسٹیوں کے رجسٹرارس کو ریاگنگ واقعات کا مکمل انسداد کرنے سخت اقدامات کا مشورہ دیا اور مزید کہاکہ تمام تعلیمی اداروں کے انتظامیوں کو سخت ہدایات دینے اور واقعات پیش آنے پر سخت اقدامات کرنے کی بھی یونیورسٹی عہدیداروں سے خواہش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ بہرصورت مختلف واقعات بالخصوص ریاگنگ کے واقعات کا تدارک کرنے کیلئے سخت اقدامات کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT