Wednesday , August 15 2018
Home / Top Stories / تلنگانہ کے آئی ٹی شعبہ کی ترقی پر ڈپٹی چیف منسٹر دہلی کا اظہار ستائش

تلنگانہ کے آئی ٹی شعبہ کی ترقی پر ڈپٹی چیف منسٹر دہلی کا اظہار ستائش

Delhi Deputy CM Sri Manish Sisodia team meets Minister Sri K.T.Rama Rao telangana Minister for IT at Assembly in Hyderabad on Wednesday. Pic:Style photo service.

دہلی میںبھی انکیوبیٹر کے قیام میں تعاون کرنے کے ٹی راما راؤ سے منیش سیسوڈیا کی خواہش

حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر دہلی میش سیسوڈیا نے تلنگانہ کے آئی ٹی اور انوویشن شعبوں کی ترقی کی ستائش کرتے ہوئے دہلی میں انکیوبیٹر کے قیام میں تعاون کرنے کی تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی آر سے خواہش کی، اور ٹی ہب کا معائنہ کیا۔ مکمل تعاون کرنے کا کے ٹی آر نے تیقن دیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیا نے ایک وفد کے ساتھ اسمبلی پہنچ کر وزیر آئی ٹی کے ٹی آر سے ملاقات کی اور تلنگانہ کے شعبہ آئی ٹی اور انوویشن کے علاوہ ایکوسسٹم کی خدمات کی زبردست ستائش کی۔ ڈپٹی چیف منسٹر دہلی نے کے ٹی آر کو بتایا کہ حکومت دہلی بہت جلد ایک انکیوبیٹر کا آغاز کرنے پر غور کررہی ہے اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت دہلی حکومت سے تعاون کرے۔ ٹی ہب کے تجربات سے واقف کراتے ہوئے وزیر آئی ٹی تلنگانہ کے ٹی آر نے آئی ٹی کے بشمول انوویشن و ایکو سسٹم کی تعمیرات اور قیام پر روشنی ڈالی۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد آئی ٹی اور صنعتی شعبوں میں جو بھی خامیاں تھیں انہیں دور کیا گیا۔ نئی پالیسی مرتب کرتے ہوئے ٹی ہب کے پروگرامس کا آغاز کیا گیا۔ آئی ٹی ہب کو صرف تلنگانہ تک محدود کئے بغیر ملک میں ہر ایک کو حصہ دار بننے کا موقع فراہم کیا گیا۔ ٹی ہب کے قیام سے تلنگانہ کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ منیش سیسوڈیا نے کہا کہ ٹی ہب کے چرچے ہم نے بھی سنے ہیں جس کے بعد اس کا راست مشاہدہ کرنے کیلئے حیدرآباد پہنچے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختصر عرصہ میں تلنگانہ نے آئی ٹی شعبہ میں جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ آئی ٹی شعبہ میں تلنگانہ کے تجربات ہمارے لئے معاون و مددگار ثابت ہوں گے۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے دہلی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبوں کو انکیوبیٹر کے قیام میں حصہ دار بنانے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے تلنگانہ حکومت کے آئی ٹی اور گیمنگ، انیمیشن، ڈاٹا انالیٹکس، سائیبر سیکوریٹی شعبوں کیلئے تیار کردہ خصوصی پالیسی سے دہلی کے وفد کو واقف کرایا۔ واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ گوا اور اڈیشہ کو آئی ٹی شعبوں کی ترقی میں تعاون کرچکا ہے۔ اب ملک کا صدر مقام دہلی بھی ریاست تلنگانہ سے تعاون طلب کررہا ہے۔

اُردو کو دوسری سرکاری زبان کا بل اسمبلی میں پیش
حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) ریاست بھر میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کیلئے اسمبلی میں بل پیش کیا گیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری نے تلنگانہ سرکاری زبان ترمیمی بل 2017 کو ایوان میں متعارف کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں تلنگانہ کے 10کے منجملہ 9 اضلاع شامل تھے، کھمم ضلع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل نہیں تھا۔ تلنگانہ تشکیل کے بعد اضلاع کی تعداد 31 کی گئی ہے۔ حکومت نے ریاست بھر میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کے لئے بل متعارف کیا ہے۔ توقع ہے کہ جمعرات کو بل پر مباحث ہوں گے اور قانون سازی کو اسمبلی کی منظوری حاصل ہوجائے گی۔ کونسل میں بھی بل پیش ہوگا۔

 

TOPPOPULARRECENT