Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے آبپاشی پروجیکٹس کے خلاف جگن کا احتجاج دوسرے دن میں داخل

تلنگانہ کے آبپاشی پروجیکٹس کے خلاف جگن کا احتجاج دوسرے دن میں داخل

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے اضلاع محبوب نگر اور نلگنڈہ میں حکومت کی جانب سے دو بڑے آبپاشی پروجیکٹس کی تعمیر کے فیصلہ کے خلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی آبی احتجاج آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں دوسرے دن میں داخل ہوگیا ۔ اس احتجاج میں ریاست کے 13اضلاع کے پارٹی لیڈر اور کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے آج اے پی میں منڈل کی سطح پر دھرنے دیئے جارہے ہیں تاکہ سیاسی اور قانونی طریقہ سے تلنگانہ کو ان پروجیکٹس کی تعمیر سے روکنے کیلئے حکومت آندھراپردیش دباؤ ڈالا جاسکے ۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ دریائے کرشنا سے پانی کے حصہ کے حق کو حاصل کرنے میں حکومت اے پی ناکام ہوچکی ہے ۔ جگن سے یگانگت کے اظہار کیلئے بڑے پیمانہ پر ریاست کے مختلف مقامات سے پارٹی کے کارکن اور لیڈر پہونچے ۔

E ۔ ویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پر آج فیڈریشن ہاوز پر سمینار
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : وزارت ماحولیات کی جانب سے نئے ویسٹ مینجمنٹ رولز 2016 کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جو پروڈیوسرس کو ایکسٹینٹیڈ پروڈیوسر ریسپانسبلٹی ( ای پی آر ) کے تحت لاتا ہے ۔ نیو ای ویسٹ مینجمنٹ رولز 2016 کے اثر کے پیش نظر اور اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایف ٹی اے پی سی سی آئی کی جانب سے E ۔ ویسٹ مینجمنٹ سسیٹینبل ڈیولپمنٹ کے موضوع پر ایک سمینار کا 19 مئی کو سہ پہر 3 بجے فیڈریشن ہاوز ، ریڈہلز ، حیدرآباد پر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کے لیے ڈیلیگیشن فیس فی کس 500 روپئے ہے ( بشمول سرویس ٹیکس ) یہ فیس نقد یا چیک / ڈی ڈی کے ذریعہ جو بحق FIAPCCS اور حیدرآباد میں قابل اداد ہو ادا کرنا ہوگا ۔ ممبرس سے اس سمینار میں شرکت کرنے اور فائدہ حاصل کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایل گیری جپتی ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر سے موبائل نمبر 9959822264 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT