Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے اردو اساتذہ کو بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے سال 2016-17

تلنگانہ کے اردو اساتذہ کو بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے سال 2016-17

درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 16 اکٹوبر تک توسیع ، اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کا اعلان

حیدرآباد /4 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ اکیڈیمی کے زیر اہتمام تلنگانہ کے 31 اضلاع سے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے تعلیمی سال 2016-17 اور اردو خوش نویس ایوارڈ کیلئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 16 اکٹوبر 2017 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر / سکریٹری نے بتایا کہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے تلنگانہ کے ہر ضلع سے ایک ٹیچر ، کالج سطح پر ہر ضلع سے ایک لکچرر ، یونانی میڈیکل لکچررز کیلئے دو ایوارڈ اور یونیورسٹی اساتدہ کیلئے 3 ایوارڈز سرکاری مدارس و کالجس کے اساتذہ کی تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی پر دئے جائیں گے ۔ اسی طرح اردو خطاطی کے ماہرین میں سے ایک خطاط کا انتخاب کیا جائے گا ۔ پروفیسر ایس اے شکور مزید کہا کہ کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کیلئے درخواست گذار کی مدت ملازمت کم از کم 5 سال ہونی چاہئے جبکہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کیلئے اکیڈیمی کی جانب سے جاری کردہ فارم پر ٹیچر و ہیڈ ماسٹر کیلئے ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول ڈی ای او / ڈپٹی ڈی ای او کی جانب سے تصدیق اور جونئیر و ڈگری کالج لکچرر کیلئے پرنسپل کالج ڈی ای ڈی او / آر آئی او کی جانب سے تصدیق اور یونیورسٹی کے اساتذہ کیلئے ڈین / پرنسپل یا رجسٹرار سے تصدیق کے ساتھ اساتذہ اور اردو خطاطی کے ماہرین جنہوں نے خوش نویسی کا امتحان کسی مستند ادارے سے پاس کیا ہو اور کسی ادارہ میں بحیثیت استاذ الخطاط کی خدمات انجام دے رہے ہوں ۔ اپنی ضروری اسناد اور خطاطی کے نمونوں کے ساتھ اپنی درخواستیں توسیع شدہ تاریخ 16 اکٹوبر تک ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ، چوتھی منزل حج ہاوز نامپلی حیدرآباد کے پتہ پر راست یا ذریعہ پوسٹ داخل کرسکتے ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری نے بتایا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کیلئے اکیڈیمی سے جاری کردہ فارمس صدر دفتر اردو اکیڈیمی دفاتر ڈی ای اوز و دفاتر ڈی ایم ڈبلیوز پر مفت دستیاب رہیں گے ۔اس کے علاوہ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی ۔ جبکہ اردو خطاطی ایوارڈ کیلئے درخواست گذار اپنی سند و خطاطی کے نمونوں کی کسی مستند ادارے سے تصدیق کے ساتھ سادہ کاغذ پر درخواست دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اردو اکیڈیمی سے ہر دو زمروں میں سابق میں ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتدہ دوبارہ ایوارڈ کے اہل نہیں ہوں گے ۔ نامکمل درخواستیں مسترد کردی جائیں گی اور درخواستوں کی منطوری کے سلسلہ میں اکیڈیمی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT