Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے اردو قلم کاروں کی مطبوعہ کتابوں کے ادخال کی تاریخ میں 16 جنوری تک توسیع

تلنگانہ کے اردو قلم کاروں کی مطبوعہ کتابوں کے ادخال کی تاریخ میں 16 جنوری تک توسیع

حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے اردو قلمکاروں کی سال 2016 کی اردو تخلیقات کی اشاعت کے سلسلہ میں جزوی مالی اعانت کی دوسری قسط کے لیے مطبوعہ 8 کتابوں کے ادخال کی تاریخ میں 16 جنوری 2017 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے اس سلسلہ میں اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے تحت اردو مصنفین ، شعراء ، اسکالرس و قلم کاروں کی تخلیقات کی اشاعت کے لیے جزوی مالی اعانت برائے سال 2016 کے لیے منتخب قلم کاروں کو پہلی قسط کی اجرائی کے بعد دوسری قسط کی مالی اعانت کے لیے 8 عدد مطبوعہ کتابیں داخل کرنے 31 دسمبر 2016 تک وقت دیا گیا تھا ، لیکن موجودہ نوٹ بندی کی وجہ سے درپیش مالی مشکلات کی بناء کئی قلم کاروں اور اردو انجمنوں کی جانب سے کتابیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی نمائندگیاں وصول ہوئی ہیں ۔ اس لیے مطبوعہ کتابیں داخل کرنے کی تاریخ میں 16 جنوری 2017 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے پہلی قسط حاصل کرنے والے تمام قلم کاروں سے خواہش کی ہے کہ وہ مقررہ تاریح یا اس سے قبل اپنی مطبوعہ کتابیں صدر دفتر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی میں جمع کرادیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT