Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے اردو مصنفین و شعرا کی سال 2014 کی مطبوعات پر انعامات

تلنگانہ کے اردو مصنفین و شعرا کی سال 2014 کی مطبوعات پر انعامات

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست کے اردو شعراء ، ادیبوں اور مصنفین کی سال 2014 کے دوران شائع شدہ مطبوعات پر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے انعامات عطا کئے جائیں گے ۔ پروفیسر ایس اے شک

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست کے اردو شعراء ، ادیبوں اور مصنفین کی سال 2014 کے دوران شائع شدہ مطبوعات پر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے انعامات عطا کئے جائیں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری نے اس سلسلہ میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انعامات کے لیے مطبوعات کو شاعری ، فکشن ، طنزو مزاح ، بچوں کا ادب ، تحقیق و تنقید اور متفرق زمروں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مطبوعات پر انعامات کے لیے درخواست گذار اپنی 5 مطبوعہ کتابیں درخواست اور تمام تفصیلات کے ساتھ 7 مئی 2015 تک صدر دفتر اردو اکیڈیمی چوتھی منزل حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں شخصی طور پر داخل کریں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ مطبوعہ کتابیں ڈیمائی سائز کی کم از کم 96 صفحات پر اور کراؤن سائز کی کم از کم 112 صفحات پر مشتمل ہونی چاہئیں ۔ مولفہ و مرتبہ کتابوں میں ڈیمائی سائزکی مطبوعہ کتاب میں کم از کم پندرہ صفحات کا مقدمہ اور کراؤن سائز کتاب میں بیس صفحات کا مقدمہ شریک نہ ہو تو کتاب کوانعام کے لیے غور نہیں کیا جائے گا ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ کتابوں کو انعام کے لیے منتخب یا مسترد کرنے کا اختیار تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو ہوگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی سے انعام یافتہ کتاب کو دوبارہ انعام نہیں دیا جائے گا ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ درخواست کا پروفارما صدر دفتر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی چوتھی منزل حج ہاوز نامپلی حیدرآباد سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پروفارما کی زیراکس کاپی بھی قابل قبول ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT