Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے ارکان اسمبلی و کونسل کو کار خریدی کیلئے قرض کی حد میں اضافہ

تلنگانہ کے ارکان اسمبلی و کونسل کو کار خریدی کیلئے قرض کی حد میں اضافہ

سکریٹری اسٹیٹ لیجسلیچر کی نمائندگی پر حکومت کی منظوری

سکریٹری اسٹیٹ لیجسلیچر کی نمائندگی پر حکومت کی منظوری
حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ارکان اسمبلی اور کونسل کیلئے موٹر کار کی خریدی پر قرض کی حد کو 10 لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری جی اے ڈی کے رام کرشنا راؤ نے آج جی او ایم ایس 115جاری کیا۔ ان احکامات کے مطابق ارکان اسمبلی اور کونسل موٹر کار کی خریدی کیلئے 15لاکھ روپئے تک بطور قرض حاصل کرسکتے ہیں جو کہ سالانہ 4فیصد سود کی شرح پر دیا جائے گا۔ قرض کی یہ حد موٹر کار کی قیمت کی بنیاد پر ہوگی۔ اگر کار کی قیمت 15لاکھ سے کم ہو تو لاگت کے مطابق ہی قرض جاری ہوگا اور اگر لاگت 15لاکھ سے زائد ہو تو قرض کی حد 15لاکھ ہی ہوگی۔ 22جون 2011ء کو حکومت نے ارکان اسمبلی اور کونسل کیلئے موٹر کار خریدی قرض کی حد کو ساڑھے چار لاکھ سے بڑھاکر 10لاکھ کردیا تھا۔ سکریٹری اسٹیٹ لیجسلیچر نے 21اکٹوبر 2014کو حکومت کو مکتوب روانہ کیا جس میں قرض کی موجودہ حد 10لاکھ سے بڑھاکر 15لاکھ کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے احکامات جاری کردیئے۔ جی او کی اجرائی سے اضافی قرض کی حد پر عمل آوری کا آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT