Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے اسکولس کو دسہرہ تعطیلات

تلنگانہ کے اسکولس کو دسہرہ تعطیلات

20 ستمبر تا 4 اکٹوبر تعطیلات ، ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرس کو ہدایت
حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں تمام مدارس خواہ وہ سرکاری ہوں کہ خانگی مدارس کو پہلے سہ ماہی تعطیلات جاریہ ماہ 20 ستمبر تا 4 اکٹوبر (جملہ 15 یوم) تک دسہرہ تہوار کے سلسلہ میں تعطیلات دینے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ا س سلسلہ میں ڈائرکٹر ریاستی محکمہ تعلیم حکومت تلنگانہ مسٹر جی کشن نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ان تعطیلات سے متعلق تلنگانہ کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں اور کہا گیا کہ تمام سرکاری و خانگی مدارس کو 20 ستمبر سے تعطیلات دیتے ہوئے اگر کوئی خانگی مدارس کو ان اسکولوں کے انتظامیہ کی جانب سے حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے تعطیلات نہ دینے کی صورت میں ان اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا سخت انتباہ دیا گیا۔ انھوں نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس، ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرس اور ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس پر زور دیا کہ وہ احکامات پر تمام خانگی اسکولس انتظامیہ کو عمل آوری کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ ڈائرکٹر ریاستی محکمہ تعلیم مسٹر جی کشن نے مزید بتایا کہ پندرہ یوم کی تعطیلات کے اختتام پر 5 اکٹوبر سے تمام سرکاری و خانگی مدارس دوبارہ کھل جائیں گے۔ اس دوران بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ریاست تلنگانہ کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست بھر میں تمام گورنمنٹ و پرائیوٹ جونیر کالجس کو جاریہ ماہ 20 ستمبر تا 2 اکٹوبر دسہرہ تہوار کی تعطیلات دینے کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے اور 3 اکٹوبر سے تمام جونیر کالجس کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT