Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے اضلاع میں بارش۔بجلی گرنے سے تین ہلاک

تلنگانہ کے اضلاع میں بارش۔بجلی گرنے سے تین ہلاک

محبوب نگر میں دیوار گرنے سے خاتون فوت ‘زرعی سرگرمیوں میں شدت
حیدرآباد 19جون (سیاست نیوز )تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت اضلاع میں کل رات سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ۔بارش کا پانی حیدرآباد کی کئی نشیبی کالونیوں اور علاقوں میں داخل ہوگیا،سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔سکندرآباد کے او یو کیمپس ،تارناکہ،حبشی گوڑہ ،ناچارم،لالہ پیٹ،ملاپور، کاچی گوڑہ میں کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔اضلاع رنگاریڈی،نلگنڈہ،نظام آباد،محبوب نگر میں بھی شدید بارش ہوئی ۔بجلی گرنے کے واقعات میں تین افراد کی مو ت ہوگئی۔ منچریال ضلع کے چنور منڈل کے گنگارام علاقہ میں بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ کاماریڈی میں بجلی گرنے سے ایک کسان کی موت ہوگئی ۔محبوب نگر کے جڑچرلہ میں بارش سے دیوار گر گئی جس کے سبب خاتون ہلاک ہوگئی۔راجناسرسلہ،جگتیال ،منچریال میں بھی بارش ہوئی ۔ جڑچرلہ میں دس سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس بارش کے سبب کپاس او ردھان کے کسانوں میں مسرت کی لہر پائی جاتی ہے ‘دیہاتوں میں زرعی سرگرمیوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے اور کسان اپنی نئی فصلوں کیلئے تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران وقفہ وقفہ سے اوسط یا موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کے سبب خستہ سڑکوں اور ناکارہ ڈرینج سسٹم کے سبب عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ (شہر میں بارش کی تفصلی خبر صفحہ 2پر)

TOPPOPULARRECENT