تلنگانہ کے انٹر میڈیٹ نتائج کا آج یا کل اعلان متوقع

حیدرآباد۔/11 اپریل، ( این ایس ایس ) انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم امتحانات کے نتائج کا توقع ہے کہ12یا 13اپریل کو اعلان کردیا جائے گا۔ باخبر ذرائع نے کہا کہ حکومت معلنہ شیڈول کے مطابق 13 اپریل کو ان نتائج کے اعلان سے دلچسپی رکھتی ہے۔ ان امتحانات میں9.60 لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ان نتائج کا اعلان کریں گے۔ انٹر میڈیٹ نتائج کے 15اپریل کو اعلان کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن جے ای ای سیٹ کے 15 اور 16اپریل کو ہونے والے امتحانات کے پیش نظر 12 یا13 اپریل تک ان نتائج کے اعلان کا فیصلہ کیا گیا۔ آندھرا پردیش میں انٹر میڈیٹ سال دوم کے نتائج کا 12 اپریل اور سال اول کے نتائج کا 13 اپریل کو اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT