Monday , August 20 2018
Home / Top Stories / تلنگانہ کے انیل کمار کی دوسری مرتبہ دہلی طلبی

تلنگانہ کے انیل کمار کی دوسری مرتبہ دہلی طلبی

صدر انڈین یوتھ کانگریس کے انتخابات پر راہول گاندھی کی توجہ مرکوز
حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) صدر اے آئی سی سی راہول گاندھی نے انڈین یوتھ کانگریس صدارت کی دوڑ میں شامل رہنے والے صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس انیل کمار یادو کو دوسری مرتبہ دہلی طلب کرتے ہوئے انٹرویو کیا۔ راہول گاندھی، صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی منتخب ہونے کے بعد وہ اپنی ساری توجہ تنظیم جدید پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انڈین یوتھ کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب کرنے کیلئے ملک کے تمام یوتھ کانگریس قائدین بشمول ریاستی یوتھ کانگریس صدور سے راست اور مشترکہ طور پر ملاقات کرتے ہوئے ان کی رائے حاصل کررہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے انٹرویو میں تمام ریاستوں کے یوتھ کانگریس صدور اور انڈین یوتھ کانگریس کی نیشنل ایگزیکٹیو کے ارکان کو طلب کیا گیا تھا۔ آج دوسرے مرحلے کے انٹرویو میں صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس انیل کمار یادو کے بشمول مزید 12 تا 15 ریاستوں کے یوتھ کانگریس صدور کا انٹرویو کیا گیا۔ صدر یوتھ کانگریس تلنگانہ انیل کمار یادو نے بتایا کہ انہوں نے انٹرویو میں انڈین یوتھ کانگریس صدارت کیلئے کیوں اہل ہیں اور انہیں صدر بنانے پر وہ بحیثیت صدر انڈین یوتھ کانگریس ، کانگریس پارٹی کے استحکام کیلئے ریڑھ کی ہڈی کیسے ثابت ہوسکتے ہیں۔ سماج کے تمام طبقات کوکانگریس سے جوڑنے کیلئے اور یوتھ کانگریس کی علاقائی یونٹس کو سرگرم بنانے کیلئے کیا کیا اقدامات کریں گے، اس کی تمام تفصیلات راہول گاندھی کو پیش کرچکے ہیں اور ساتھ ہی کانگریس جن ریاستوں میں اقتدار میں وہاں کی پالیسی اور جن ریاستوں میں اپوزیشن میں وہاں کی اختیار کی جانے والی پالیسی کو بھی علیحدہ علیحدہ کرکے پیش کرتے ہوئے راہول گاندھی کو مطمئن کرنے کی ہر ممکن کوشش کرچکے ہیں۔ انیل کمار یادو نے کہا کہ وہ اپنے انٹرویو سے مطمئن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT