Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے بتکماں کی دبئی سے امریکہ تک دھوم

تلنگانہ کے بتکماں کی دبئی سے امریکہ تک دھوم

پھولوں کا تہوار ، خواتین کی خود اختیاری کی جھلک : رکن پارلیمنٹ نظام آباد کویتا
حیدرآباد۔24ستمبر(سیاست نیوز)صدر تلنگانہ جاگرتی و رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کویتا کلواکنتالا نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اب بتکماں ایک تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح گجرات کا ڈانڈیا ساری دنیا میںمشہور ہے اسی طرح بتکماں کو بھی دنیا بھر میںپھیلانے کاکام کیاجارہا ہے اور پچھلے تین سال سے دنیا کے ہر کونے میںبتکماں بڑے دھوم دھام سے منایاجارہا ہے۔وہ آج یہاں نیو پریس کلب سوماجی گوڑہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران وہ میڈیا سے بات کررہی تھی۔ شریمتی کویتا کلواکنتالا نے کہاکہ بتکماں نہ صرف پھولوں کا تہوار ہے بلکہ تلنگانہ کے خواتین کی آزادی اور خودمختاری کی جھلکیاں بھی اس تہوار میں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کویتا نے کہاکہ دیگر ریاستوں میںجب علاقائی تہوار ہوا کرتے تھے تب ہماری عورتیں اور لڑکیاں اپنے یہاں پر ان تہواروں کا انعقاد عمل میںلاتے ہوئے جشن مناتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مگر جب سے یہاں پر تلنگانہ جاگرتی نے بتکماں کو دھوم دھام سے منانے کی شروعات کی حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خواتین کوبھی بڑے دھوم دھام کے ساتھ بتکماں تہوار میںمنانے اور اس میںحصہ لینے کا موقع ملا۔کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کا یہ تہوار اب متحدہ عرب امارات کے علاوہ امریکہ اور یوروپ میں بھی جوش وخروش کیساتھ منایاجارہا ہے۔کویتا نے کہاکہ اس تہوار میں ہمیںآنے والی نسلوں تک لے جانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بیس سے پچاس سال کی عمر عورتیں آج کی تاریخ میںبتکماں تہوار منارہی ہیں مگر ہمیں سوم او رچہارم درجہ کی لڑکیوں میں بتکماں کے متعلق شعور بیدارکرنے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والے دنوں میںبھی بتکماں کا تہوار اسی دھوم دھام سے منانے کو سلسلہ جارہی رہے۔ شریمتی کویتا نے کہاکہ بتکماں تلنگانہ کا روایتی تہوار ہے جس کی تیاری آج پڑوسی ریاستوں میںبھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پڑوسی ریاستوں کی عورتیں او رلڑکیاں تلنگانہ کے بتکماں کو دیکھ کر رشک کررہی ہیںاور انہیں احساس ہورہا ہے کہ کاش وہ تلنگانہ میںپیدا ہوئیں ۔انہوں نے صحافتی برداری کو بتکماں کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہتر زندگی کے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔شریمتی کویتا نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کا بھی شکریہ ادا کیاجنھوں نے ریاستی سطح پر بتکماں کے انعقاد کو منظوری دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT