Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے تعلیمی نصاب میں سونیا گاندھی کا بھی علحدہ باب شامل کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ کے تعلیمی نصاب میں سونیا گاندھی کا بھی علحدہ باب شامل کرنے کا مطالبہ

غیر موسمی بارش سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ ادا کرنے پر زور ، اتم کمار ریڈی

غیر موسمی بارش سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ ادا کرنے پر زور ، اتم کمار ریڈی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے تلنگانہ کے نئے تعلیمی نصاب میں علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے والی صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی کا بھی علحدہ چاپٹر ( باب ) رکھنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ۔ غیر موسمی بارش سے کھڑی فصلوں کو ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کسانوں کو معقول معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آج یہاں گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے مرکزی حکومت کے حصول اراضیات قانون کے خلاف تلنگانہ کانگریس کھیت مزدور کسان ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحریر کردہ کتابچہ کا رسم اجراء کے بعد کہا کہ یو پی اے نے بی جے پی کی تائید سے کسانوں کے مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے حصول اراضیات کا قانون بنایا تھا تاہم بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت کارپوریٹ سیکٹر کو فائدہ پہونچانے کے لیے نیا حصول اراضیات قانون بنا رہی ہے جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے اور اس قانون کے خلاف عوام اور کسانوں میں شعور بیدار کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں خبریں آرہی ہیں کہ حکومت ، تلنگانہ میں نیا تعلیمی نصاب تیار کررہی ہے اور تعلیمی نصاب میں تلنگانہ کی تہذیب و تمدن کے علاوہ تحریک میںحصہ لینے والوں کو بھی شامل کررہی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ لہذا وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ تعلیمی نصاب میں سونیا گاندھی کے کاوشوں کا علحدہ باب درج کیا جائے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خود اسمبلی اور کونسل میں اعتراف کیا ہے کہ سونیا گاندھی کی وجہ سے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل پائی ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ قائد اپوزیشن اسمبلی مسٹر کے جانا ریڈی ، قائد اپوزیشن کونسل مسٹر محمد علی شبیر ، کارگذار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملو بٹی وکرامارک نے آج چیف منسٹر تلنگانہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے تعلیمی نصاب میں سونیا گاندھی کے نام کو شامل کرنے پر زور دیا ۔ اتم کمار کمار نے کہا کہ غیر موسمی بارش سے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہونچا ہے حکومت متاثرہ کسانوں کو فوری معاوضہ ادا کرے ۔ اضلاع میں کانگریس کے قائدین بھی دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کی ہدایت پر کانگریس کے سینئیر قائد مسٹر ڈی سرینواس کی قیادت میں ایک 10 رکنی ہائی لیول کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی کانگریس کے روایتی حلیف سمجھے جانے والے سماج کے مختلف طبقات کے دانشوروں اور کانگریس کے قائدین کے ساتھ اضلاع ہیڈکوارٹر پر اجلاس طلب کرتے ہوئے کانگریس کو مستحکم کرنے اور سماج کے تمام طبقات میں دوبارہ اعتماد بحال کرنے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کو رپورٹ پیش کریگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT