تلنگانہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فراہمی روزگار یقینی

دیوی پرساد کی تائید میں جلسہ، جناب محمد محمود علی کا خطاب

دیوی پرساد کی تائید میں جلسہ، جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔15 مارچ (سیاست نیوز) اندرون سال ایک لاکھ سے زائدجائیدادوں پر تقررات عمل میں لاتے ہوئے تلنگانہ حکومت تلنگانہ کے تعلیم یافتہ نوجوان طبقے کی بے روزگاری دور کریگی۔ آج یہاں پرانے شہر کے اعظم فنکشن ہال میں حیدرآباد‘ رنگاریڈی‘ محبو ب نگر گریجویٹ حلقہ کے ایم ایل سی امیدوار کی تائید وحمایت میںمنعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی ان خیالات کا اظہار کیا۔ٹی آر ایس قائدین اعظم علی خرم‘ راشد شریف‘ ایس اے قیصر‘ محمد شبیر احمد‘ خواجہ عارف الدین‘ قمر الحق‘سنگی ریڈی سرینواس ریڈی‘ ستیش کے علاوہ پرانے شہر حیدرآباد کے سینکڑوں ٹی آر ایس کارکنان بھی موجود تھے۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی نے انتخابات سے قبل جو وعدے تلنگانہ کی عوام کے کئے تھے اس کو نوماہ کے دور اقتدار میںپورا کیاہے۔ حکومت بلاتفریق ذات پات اور مذہب ریاست کی عوام کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔ سرکاری اراضیات پر چھ سال سے زائد قابض غریب خاندانوں کو حکومت تلنگانہ نے اپنے مکانات مفت باقاعدہ بنانے کی بھی سہولت دی۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ پورے ملک میںریاست تلنگانہ دوسری ایسی ریاست ہے جس نے سرپلس بجٹ پیش کرتے ہوئے ریاست کی ترقی کو یقینی بنانے کاکام کیا ہے۔ جناب محمد محمود علی نے کہاکہ حیدرآباد‘ رنگاریڈی‘ محبو ب نگر سے رکن قانون ساز کونسل گریجویٹ حلقہ کے ٹی آر ایس امیدواردیوی پرساد کی کامیابی کو تلنگانہ کے نوجوان طبقے کے لئے بہتر مستقبل کی ضمانت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT