Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے تلگودیشم قائدین سے چندرابابو نائیڈو کی ملاقات

تلنگانہ کے تلگودیشم قائدین سے چندرابابو نائیڈو کی ملاقات

حیدرآباد 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے چیف منسٹر اور تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرابابو نائیڈو نے آج یہاں ایک اجلاس میں علاقہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تلگودیشم ارکان اسمبلی اور قائدین سے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس کو اس لئے بھی نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کہ تلنگانہ کے ایک تلگودیشم رکن اسمبلی ایرابلی دیاکر اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی اتوار کو ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ دیاکر راؤ بھی ٹی آر ایس میں شمولیت کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ایک سابق وزیر اور سرکردہ تلگودیشم تملا ناگیشور راؤ بھی ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT