Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے تمام خانگی غیر اقلیتی اسکولوں میں مفت داخلوں کی ہدایت

تلنگانہ کے تمام خانگی غیر اقلیتی اسکولوں میں مفت داخلوں کی ہدایت

حیدرآباد۔/6جنوری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ہائی کورٹ نے حکومت تلنگانہ پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے تمام خانگی غیر اقلیتی اسکولوں کے انتظامیہ کو سرکیولر جاری کرتے ہوئے ہدایت دے کہ حق تعلیم قانون 2009 ء کے تحت تمام پسماندہ طبقات اور پچھڑے طبقوں کے طلباء کو مفت تعلیم فراہم کریں۔ کارگذار چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس ایس وی بھٹ پر مشتمل ہائیکورٹ کے ڈیویژنل بنچ نے حکومت کو اجازت دی ہے کہ وہ فوری سرکیولر جاری کرتے ہوئے غیر اقلیتی خانگی اسکولوں کو ہدایت دے۔ ایک تنظیم کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ درخواست پر ہائی کورٹ نے یہ ہدایت دی ہے۔
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ایک ، ایک ضلع کو مرکز کی امداد
نئی دہلی۔/6جنوری، ( پی ٹی آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے نکسلائیٹس سے شدید متاثرہ ملک کی سات ریاستوں کے 35اضلاع کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے کی امداد جاری کی ہے۔ ان متاثرہ علاقوں میں جھارکھنڈ کے 16اضلاع، چھتیس گڑھ کے 8 ، بہار کے 6، اڑیسہ کے 2اور مہاراشٹرا ایک، آندھرا پردیش ایک اور تلنگانہ ایک ضلع شامل ہے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے 1000 کروڑ روپئے کی امدادی رقم مختص کرتے ہوئے فی ضلع کو رقم تقسیم کی گئی ہے۔ اس طرح آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے حق میں 28.57 کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے۔ اس رقم سے متاثرہ ضلع میں ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT