Saturday , December 15 2018

تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی حیدرآباد جناب محمد حامد خاں کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ اور پرائیوٹ آئی ٹی آئیز میں داخلوں کے لیے پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ جب کہ درخواست حاصل و داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔ امیدواروں کو الگ الگ آئی ٹی آئیز میں داخلہ لینے کے لیے الگ الگ درخواست داخل کرنا ہوگا ۔ اور کونسلنگ پروگرام بھی الگ الگ آئی ٹی آئیز میں الگ الگ تواریخ میں 23 تا 24 ستمبر کے درمیان ہوں گے ۔ امیدواروں کو کوئی علحدہ کال لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا ۔ اور داخلے میرٹ اور موجودہ ریزرویشن پالیسی کے تحت آن لائن ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے کسی بھی گورنمنٹ و پرائیوٹ آئی ٹی آئیز سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی حیدرآباد میں کونسلنگ پروگرام 24 ستمبر کو 11 بجے سے شروع ہوگا امیدوار اپنے تمام اصل اسنادات کے ساتھ رجوع ہوں ۔۔

TOPPOPULARRECENT