Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے تمام کلاکاروں کی توقعات کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ دار

تلنگانہ کے تمام کلاکاروں کی توقعات کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ دار

ٹی آر سی کا مذاکرہ، کے وی رمنا چاری اڈوائزر حکومت تلنگانہ کا خطاب

ٹی آر سی کا مذاکرہ، کے وی رمنا چاری اڈوائزر حکومت تلنگانہ کا خطاب
حیدرآباد۔7ڈسمبر(سیاست نیوز) جذبہ تلنگانہ کو علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میںمعاون قراردیتے ہوئے ریٹائرڈ آئی اے ایس ومشیر برائے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے وی رمناچاری نے کہاکہ 1969سے لیکر ریاست کی تشکیل تک تلنگانہ حامی جہدکاروں نے بے شمار قربانیو ںکے ذریعہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنانے کاکام کیا ہے۔ آج یہاں چندرم حمایت نگر میںتلنگانہ ریسور س سنٹر کے 151ویں مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کے وی رمنا چاری نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ریاست کے کلچرل‘ ہریٹج ‘ انفارمیشن شعبوں سے وابستہ کلاکاروں کی توقعات کوپورا کرنا تلنگانہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بحیثیت مشیر برائے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست اس با ت کا یقین دلایا کہ وزیر اعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو تلنگانہ کی قدیم تہذیب و تمدن کی بازیابی کو یقینی بنانے کی سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کلچرل تنظیموں سے وابستہ کلاکاروں کو حکومت کی جانب سے تحفظات فراہم کرنے کا بھی اس موقع پر یقین دلایا او رکہاکہ حکومت کی جانب سے قدیم تہذیبی ورثہ کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ مسٹر کے وی رمنا چاری نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے پسماندگی کاشکارکلاکاروں کو حکومت کی جانب سے پندرہ سو ورپئے ماہانہ وظیفہ کے طور پر امدا د فراہم کرنے کے متعلق بھی وعدہ کیا اور کہاکہ ایسے اداروں اور کلاکاروں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے مظاہرے کا بھی موقع فراہم کیاجائے گا جوفن رکھنے کے باوجود عوام اور سابق حکومت کی عدم توجہہ کاشکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT