Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے جیلوں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

تلنگانہ کے جیلوں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاستی محکمہ محابس ( جیل ) میں مختلف زمروں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کو منظوری دی ہے۔ حکومت کی جانب سے دی گئی منظوری کے مطابق جملہ 238 مختلف زمروں کی جائیدادوں پر عاجلانہ تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ محکمہ محابس کی ان مخلوعہ جائیدادوں میں ڈپٹی جیلرس 15، اسسٹنٹ میٹرن 2 ، جیل وارڈرس ( کانسٹبلس مرد ) 186، خواتین جیل وارڈرس ( خاتون کانسٹبلس ) 35 جائیدادیں شامل ہیں۔ حکومت نے تلنگانہ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ عملی اقدامات شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ محکمہ محابس میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی منظوری دینے کے ساتھ ہی محکمہ محابس نے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ سے ربط پیدا کرکے تقررات کے عمل کا آغاز کرنے کی خواہش کی ہے۔

ویزاک میں ایر کرافٹ میوزیم سیاحوں کیلئے پُرکشش
حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش کو توقع ہے کہ بندرگاہی شہر وشاکھاپٹنم میں ایر کرافٹ میوزیم سے سیاحت میں اضافہ ہوگا اور یہ میوزیم سیاحوں کیلئے سب سے بڑا پُرکشش مرکز بن جائے گا۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اس میوزیم کیلئے نصب کردہ تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اس میوزیم میں کئی بحری طیاروں کو رکھا گیا ہے۔TU142 آبدوز شکن جنگی جہاز ہے جس نے 29 سال تک قوم کی خدمت کی ہے۔ اسی سال ماہ مئی میں اس جہاز کو فوج کے علحدہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT