Tuesday , December 18 2018

تلنگانہ کے خادم الحجاج کا جمعہ کو قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب

200 عازمین کے لیے ایک خادم الحجاج ، جناب محمد مسیح اللہ خاں اور پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : جناب محمد مسیح اللہ خاں صدر نشین اور پروفیسر ایس اے شکور ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا ہے کہ حج 2018 کے لیے ریاست تلنگانہ سے خادم الحجاج کے انتخاب کے لیے 6 اپریل کو 3 بجے دن دفتر حج کمیٹی میں کمپیوٹر کے ذریعہ قرعہ اندازی ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ریاست تلنگانہ کے لیے 4066 کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے ۔ ہر 200 حجاج کرام کے لیے ایک خادم الحجاج کی تعیناتی عمل میں آئے گی ۔ جو سفر حج کے دوران حجاج کرام کی ضروری مدد اور رہنمائی کریں گے ۔ اس طرح جملہ 20 خادم الحجاج سعودی عرب روانہ کئے جائیں گے ۔ 15 فیصد یعنی تین خادم الحجاج ریاستی حج کمیٹی اور ریاستی وقف بورڈ کے لیے محفوظ رہیں گے ۔ جس کے بعد مابقی 17 خادم الحجاج کا انتخاب ہوگا ۔ ریاستی حج کمیٹی نے خادم الحجاج کی حیثیت سے تعیناتی کے لیے اہل سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب کی تھیں جس پر کمیٹی کو 291 درخواستیں آن لائن وصول ہوئیں اور ان میں سے 232 امیدواروں نے ہارڈ کاپیاں داخل کیں ، اس طرح یہ امیدوار انتخاب کے لیے اہل قرار پائے ۔ ہارڈ کاپیاں داخل نہ کرنے پر 59 درخواستیں مسترد کردی گئیں ۔ ان عہدیداروں نے مزید بتایا کہ جو خادم الحجاج منتخب ہوں اگر انہوں نے تین سال کے اندر فریضہ حج یا عمرہ ادا کیا ہے تو ان کو حکومت سعودی عرب کے قواعد کے مطابق فی کس دو ہزار ریال کی رقم زائد ادا کرنی ہوگی اور یہ رقم منتخب خادم الحجاج کو خود برداشت کرنا ہوگا ، حج کمیٹی یہ رقم ادا نہیں کرے گی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT