Monday , February 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے سرکاری دواخانوں میں نرسیس کے تقررات کا فیصلہ

تلنگانہ کے سرکاری دواخانوں میں نرسیس کے تقررات کا فیصلہ

پبلک سرویس کمیشن کو ذمہ داری ، ڈی ایم ای ڈاکٹر رمیش ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے سرکاری ہاسپٹلس میں موجود نرسیس کے 1603 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈی ایم ای ڈاکٹر رمیش ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ان جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ نیلوفر ہاسپٹل میں جائزہ اجلاس طلب کرنے کے بعد کہا کہ گذشتہ 3 سال میں سرکاری ہاسپٹلس پر عوام کا اعتماد بڑھا اور طبی عملہ بھی مسائل کے باوجود بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عثمانیہ ہاسپٹل ، گاندھی ہاسپٹل ، پیٹلہ برج ہاسپٹل میں عصری ٹکنالوجی سے لیس 24 گھنٹے خدمات انجام دینے والے لیابس کی عوام کو خدمات فراہم کی جائے گی ۔ عنقریب ٹیچنگ ہاسپٹلس میں بھی 24 گھنٹوں پر مشتمل لیابس کی خدمات دستیاب رکھی جائے گی ۔ ڈاکٹر رمیش ریڈی نے کہا کہ ایمرجنسی کیسیس میں سرکاری ہاسپٹلس پہونچنے والوں کو آوٹ پیشنٹ میں بھی 24 گھنٹے خدمات فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لیاب ٹیکنیشن کو خصوصی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سے سرکاری ہاسپٹلس میں لیاب ٹیکنیشن کی خدمات دوسرے شعبوں کے لیے استعمال نہیں کی جائیں گی ۔ سرکاری ہاسپٹلس میں صاف صفائی اور سیکوریٹی کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔ مریضوں کے رشتہ داروں سے عملے کی بدسلوکی واقعات کے تدارک کے لیے عملے کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر رمیش ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ہاسپٹلس کو ترقی دینے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سرکاری عملہ بھی کام کررہا ہے ۔ اس میں مزید بہتری پیدا کرنے پر زور دیا اور غریب عوام کی خدمات ایمانداری و دیانتداری سے انجام دینے کا مشورہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT