Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں داخلے

تلنگانہ کے سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں داخلے

حیدرآباد ۔ 8 جون (پریس نوٹ) پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی جناب محمد حامد خاں کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ اور خانگی آئی ٹی آئیز میں داخلوں کیلئے درخواست فام حاصل و داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 جون مقرر کی گئی ہے۔ داخلے میرٹ اور ریزرویشن پالیسی کے تحت آن لائن ہوں گے۔ ہر ضلع کیلئے علحدہ علحدہ کنوینر مقرر کئے گئے ہیں جبکہ حیدرآباد ضلع کیلئے پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی ملے پلی کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایک ضلع کیلئے ایک درخواست فارم ہی کافی ہوگا۔ ضلع واری سطح پر کنوینر کونسلنگ پروگرام علحدہ علحدہ منعقد کریں گے جس کی تفصیلات امیدواروں کو بعد میں مہیا کی جائیں گی۔ مزید تفصیلات گورنمنٹ آئی ٹی آئی ملے پلی نزد وجئے نگر کالونی یا کسی بھی ضلع کی کسی آئی ٹی آئی سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT