Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے صحافیوں اور ارکان خاندان کو شاداں ہاسپٹل میں مفت طبی سہولتیں

تلنگانہ کے صحافیوں اور ارکان خاندان کو شاداں ہاسپٹل میں مفت طبی سہولتیں

پریس کونسل آف انڈیا کے وفد کو چیرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی کا تیقن

پریس کونسل آف انڈیا کے وفد کو چیرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی کا تیقن
حیدرآباد۔۔8جنوری۔ ( پریس نوٹ ) ۔ شاداں گروپ آف ہاسپٹلس ریاست تلنگانہ کے صحافیوں اور ان کے ارکان خاندان کو علاج کی مفت سہولت فراہم کررہا ہے۔ صحافیوں کے قومی ‘ ریاستی اور سٹی یونین سے وابستہ عہدیداروں نے شاداں گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے صدرنشین جناب شاہ عالم رسول خان سے اظہار تشکر کیا اور صدرنشین کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ صحافیوں کے ایک وفد جس کی قیادت رکن پریس کونسل آف انڈیا کے امرناتھ کررہے تھے نے آج جناب شاہ عالم رسول خان سے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سکریٹری تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے وراحت علی‘ صدر حیدرآبادیونین آف جرنلسٹس کوٹی ریڈی کے علاوہ یونین کے سینئر قائدین وائی نریندر ریڈی‘ کے ستیہ نارائنا اور راجیش شامل تھے۔ صحافی نمائندوں نے درخواست کی کہ صحافیوں اور ان کے ارکان خاندان کو علاج کی مفت سہولتوں میں ان کے والدین کوبھی شامل کیاجائے۔ چیرمین نے اس سے اتفاق کیا ۔ کسی رکاوٹ کے بغیر علاج کی سہولتوں کو بہتربنانے چند طریقہ کار تحویز کئے گئے ۔ صحافیوں کو شناختی کارڈس دیئے جائیںگے ۔اور مواد کی بنیاد پربھی علاج کی سہو لتیں فراہم کی جائیںگی۔ صحافی نمائندوں نے شاداں گروپ کے بانی ڈاکٹر وزارت رسول خان (مرحوم) کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور نئے صدرنشین سے توقع کی کہ وہ مرحوم کے کام کو آگے لے جائیںگے۔ اس بات سے اتفاق کیاگیا کہ اندرون ہفتہ علاج کے طریقہ کار کو قطعیت دی جائیگی اور شناختی کارڈ کی بنیاد پر علاج کی مفت اور معیاری سہولتوں کو یقینی بنایاجائیگا۔ صحافتی نمائندوں نے محترمہ شاداں تہنیت ‘ منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج ڈاکٹرمحمد صارب رسول خان‘ اور نائب صدر نشین جناب سید اعزاز الرحمن کا بھی اشکریہ ادا کیا کہ انہوںنے صحافیوں کے مفت علاج کی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا ہے۔ صدرنشین کے ساتھ ملاقات کے دوران پروفیسر احمد اللہ خان ‘ رابطہ عہدیدار جناب محمد اعظم اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT