Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے لفٹ اریگیشن پراجیکٹ کی تزئن نو کے اقدامات

تلنگانہ کے لفٹ اریگیشن پراجیکٹ کی تزئن نو کے اقدامات

کھمم پراجیکٹ کیلئے 55 کروڑ روپئے کی منظوری، جائزہ اجلاس سے ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔20 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ ریاست میں پائے جانے والے لفٹ اریگیشن پروجیکٹس کی تزئین نو کرنے کیلئے اقدامات کرے گی اور اسی اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر حکومت نے ضلع کھمم میں لفٹ اریگیشن پراجیکٹس کی تزئین نو کیلئے 55 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے فی الفور ان رقومات کو جاری کرنے کی متعلقہ عہدیداران محکمہ آبپاشی کو وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے ضروری ہدایات دیں۔ آج یہاں ابتدائی مرحلے میں ضلع کھمم کے بعض آبپاشی پراجیکٹس کے سلسلے میں مسٹر ٹی ہریش راؤ کی زیرقیادت جائزہ اجلاس طلب کیا گیا۔ اس اجلاس میں مسٹر ٹی ناگیشور راؤ، وزیر عمارات و شوارع (جو ضلع کھمم کے انچارج وزیر ہیں) کے علاوہ اعلیٰ عہدیداران محکمہ آبپاشی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کھمم میں این ایس پی (ناگارجنا ساگر پروجیکٹس) بائیں بازو کنال (نہر) پر واقع 17 لفٹ ارگیشن اسکیموںکی تزئین (مرمتی کاموں ) کیلئے رقومات جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این ایس پی (ناگارجنا ساگر پروجیکٹ) کے حدود میں 57 لفٹ اریگیشن اسکیموں کے مرمتی کاموں کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ مسٹر ہریش راؤ نے بتایا کہ حکومت نے جاریہ سال ایک ہزار تالابوں کے مرمتی کاموں کو انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضلع کھمم میں اب تک ہی جملہ 851 کے مرمتی کاموں کیلئے 240 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔ ماباقی تالابوں کے مرمتی کاموں کیلئے تخمینہ تجاویز مرتب کرکے روانہ کرنے اور پولی چنتلا کے زیرآب آئے علاقوں کا آندھرا پردیش کے ساتھ مشترکہ سروے کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT