Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی نئی حد بندی پر کل جماعتی اجلاس

تلنگانہ کے لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی نئی حد بندی پر کل جماعتی اجلاس

حیدرآباد ۔ 10 جنوری (آئی این این) سابق رکن اسمبلی حلقہ صنعت نگر و کانگریس قائد مسٹر ششی دھر ریڈی نے بتایا کہ 18 جنوری کو ایک کل جماعتی اجلاس رکھا گیا ہے جس میں ریاست تلنگانہ کے لوک سبھا اور اسمبلی کی ازسرنو حد بندی پر غوروخوض کیا جائے گا۔ وہ آج یہاں اسمبلی حدود میں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ اجلاس 12 جنوی کو مقرر تھا۔ تاہم سنکرانتی تہوار کے باعث تاریخ پر نظرثانی کرتے ہوئے 18 جنوری کو رکھا گیا ہے۔ مسٹر ششی دھر ریڈی نے مزید بتایا کہ مذکورہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس کلب ہاؤز منسٹرس کوارٹرس بنجارہ ہلز میں مقرر ہے۔ دوران اجلاس لئے گئے فیصلوں اور قراردادوں کو ریاستی و مرکزی حکومتوں کے علاوہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو روانہ کی جائیں گی تاکہ نئی ریاست تلنگانہ میں لوک سبھا اور اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ازسرنو حدبندی کا عمل 2019ء کے انتخابات سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT