Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے لوک سبھا حلقہ جات کو اضلاع بنانے کا مطالبہ

تلنگانہ کے لوک سبھا حلقہ جات کو اضلاع بنانے کا مطالبہ

تلنگانہ تلگو دیشم کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی کی چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات و نمائندگی

تلنگانہ تلگو دیشم کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی کی چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات و نمائندگی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی رکن اسمبلی مسٹر اے ریونت ریڈی نے علاقہ تلنگانہ کے 17 حلقہ جات لوک سبھا کے ناموں سے 17 اضلاع بنانے کا تلنگانہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں مسٹر ریونت ریڈی نے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست سے ملاقات کی اور اس سلسلہ میں ایک یادداشت بھی پیش کی اور کہا کہ کوڑنگل کو ضلع محبوب نگر میں ہی شامل رکھنے ( برقراررکھنے ) اور ونپرتی میں نہ ملانے کی پر زور اپیل کی ۔ اور مسٹر چندر شیکھر راؤ کو مشورہ دیا کہ نئی حکومت جلد بازی میں کوئی غیر ضروری فیصلے کرنے سے گریز کرے ۔ بعد ازاں سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر اے ریونت ریڈی نے نئی تلنگانہ ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ عوام کو دئیے گئے تیقنات و کئے ہوئے وعدوں سے متعلق حکومت نے تلنگانہ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ لہذا تلنگانہ ریاستی چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے زرعی قرضوں ( فصل قرض ) سے متعلق ضروری وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ۔ قائد تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی و رکن اسمبلی نے علاقہ تلنگانہ میں فی الوقت پائے جانے والے اضلاع کی تعداد میں اضافہ کرنا ہو تو اسمبلی میں مکمل طور پر مباحث کا موقعہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے مزید بتایا کہ مجوزہ اضلاع سے فائدہ کم ہونے اور نقصان کے زیادہ ہونے کا قوی امکان پایا جارہا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اضلاع کی تعداد میں اضافہ کے مسئلہ پر ان تمام اضلاع کے منتخبہ عوامی نمائندوں کے ساتھ مکمل و تفصیلی بات چیت کرے اور اس مسئلہ پر درکار تجاویز و مشورے دینے کے لیے تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی سے بات چیت کرے ۔ انہوں نے اضلاع کی تعداد میں اضافہ کے سلسلہ میں کسی جلد بازی میں کئے جانے والے فیصلوں کے خلاف تلنگانہ حکومت کو سخت انتباہ دیا ۔ اسی دوران بتایا جاتا ہے کہ مسٹر ریونت ریڈی نے چیف سکریٹری مسٹر راجیو شرما سے ملاقات کر کے اضلاع کی تعداد میں اضافہ کے مسئلہ پر ایک یادداشت پیش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT