Thursday , January 17 2019

تلنگانہ کے ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ

حیدرآباد 8 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اپنے تمام سرکاری ملازمین وغیرہ کو خوشخبری فراہم کرتے ہوئے ان کے گرانی الاؤنس (مہنگائی بھتہ) میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح سرکاری ملازمین ریاست تلنگانہ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کا اقدام کیا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ آج اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے 3.14 فیصد گرانی الاؤنس (مہنگائی بھتہ) میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر احکامات بھی جاری کئے گئے۔ اسی دوران سرکاری ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ کرتے ہوئے جاری کردہ احکامات کا تلنگانہ ملازمین کی مختلف یونینوں اور اسوسی ایشنوں نے حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT