Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے موظف و برسر خدمت ملازمین کو فوائد فراہم کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ کے موظف و برسر خدمت ملازمین کو فوائد فراہم کرنے کا مطالبہ

صدر ٹی این جی اوز دیوی پرساد کا راونڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب

صدر ٹی این جی اوز دیوی پرساد کا راونڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کو چاہئے کہ وہ تلنگانہ کے برسر خدمت ملازمین اور پنشنرس بشمول اساتذہ و موظف اساتذہ کو وصول طلب پی آر سی معہ 63 فیصد فٹمنٹ کی فوری ادائیگی کے علاوہ ملازمین اور پنشنرس کو ہیلت کارڈس کے ذریعہ پرائیوٹ اور کارپوریٹ ہاسپٹل میں مفت علاج کی سہولت کو یقینی بناتے ہوئے ری ایمبرسمنٹ کے طریقہ کار پر عمل آوری کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ ریاست کے تمام برسر خدمت ملازمین اور پنشنرس کو درپیش مسائل سے نجات دلایا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں صدر ٹی این جی اوز تلنگانہ مسٹر دیوی پرساد پروگریسیو ریکگنائزڈ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ کے زیر اہتمام پی آر ٹی یو کانفرنس ہال میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے ملازمین اور پنشنرس وصول طلب پی آر سی اور ہیلت کارڈس کے ذریعہ کارپوریٹ ہاسپٹلس میں مفت علاج پر عمل آوری کے لیے بے چینی سے منتظر ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ریاست کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرس کو ہیلت کارڈ تو جاری کردیا گیا ہے لیکن اس پر عمل ندارد ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کارپوریٹ ہاسپٹلس کی جانب سے معمولی بخار میں مبتلا مریضوں سے ہزاروں روپئے بٹور رہے ہیں جب کہ سرکاری ملازمین کو دی جانے والی تنخواہیں اشیائے مایحتاج میں بے حد اضافہ کے نتیجہ میں ان کے گذارہ کے لیے بھی ناکافی ہیں تو اس قدر مہنگے کارپوریٹ ہاسپٹلس میں اپنا علاج کیسے کروائیں گے ۔ مسٹر دیوی پرساد نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری ملازمین اور پنشنرس کو ادا شدنی پی آر سی کی ادائیگی ہیلت کارڈس کے ذریعہ کارپوریٹ ہاسپٹلس میں مفت علاج کی سہولت کے علاوہ آخری رسومات انجام دینے کے لیے ادا کئے جانے والی 10 ہزار کی رقم کو اضافہ کرتے ہوئے کم از کم 25 ہزار روپئے مقرر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کو اساتذہ اور پنشنرس کو درپیش مسائل پر مشتمل راونڈ ٹیبل کانفرنس میں موجود تمام ملازمین ، اساتذہ ، پنشنرس کی تنظیموں کی مشاورت کے بعد تیار کردہ رپورٹ تیار کر کے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راؤ کے حوالے کی جائے گی ۔ اس موقع پر صدر پروگریسیو ریکگنائزڈ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ مسٹر پی وینکٹ ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اساتذہ اور پنشنرس کو ادا شدنی پی آر سی کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کرنے کے علاوہ اساتذہ اور پنشنرس کو جاری کردہ ہیلت کارڈ کے ذریعہ کارپوریٹ ہاسپٹلس میں مفت علاج کی سہولت کے علاوہ آؤٹ پیشنٹ علاج کی بھی سہولت دیتے ہوئے ری ایمبرسمنٹ پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرے ۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ اور پنشنرس اساتذہ کو درپیش مسائل کو راونڈ ٹیبل کانفرنس میں تیار کردہ مطالبات پر مشتمل رپورٹ کو چیف منسٹر کے حوالے کی جائے گی ۔ اس موقع پر سابق رکن قانون ساز کونسل مسٹر موہن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے ملازمین اور پنشنرس کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے حکومت تلنگانہ سے نمائندگی کرتے ہوئے ملازمین اور پنشنرس کو انصاف دلانے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری پی آر ٹی یو مسٹر سروتم ریڈی اور دیگر اساتذہ تنظیموں ، این جی اوز اور پنشنرس تنظیموں کے قائدین نے بھی مخاطب کیا ۔ راونڈ ٹیبل کانفرنس میں ملازمین ، اساتذہ اور پنشنرس کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT