Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے نئے ضلعوں سے مسائل و مشکلات

تلنگانہ کے نئے ضلعوں سے مسائل و مشکلات

مرکزی وزیر داخلہ سے تلگودیشم وفد ملاقات کیلئے دہلی روانگی کا منصوبہ
حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے یکم نومبر سے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں آج این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں پارٹی قائدین نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ تلنگانہ کے سابق دس اضلاع کے تلگودیشم پارٹی صدور جوں کے توں برقرار رکھے جائیں گے اور نئے تشکیل شدہ 21 اضلاع کیلئے ضلع پارٹی کنوینرس کا تقرر عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اضلاع کی تشکیل جدید اور زونل نظام ( زونل طریقہ کار ) کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے مسٹر آر پرکاش ریڈی سینئیر قائد تلگودیشم پارٹی کی قیادت میں ایک کمیشن تشکیل دی گئی ۔ اسی دوران جاریہ ماہ 22 اور 23 اکٹوبر کو پارٹی کے سینئیر قائدین پر مشتمل ایک وفد دہلی روانہ ہوگا جہاں تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل کے طریقہ کار سے پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات سے مرکزی وزیر داخلہ کے واقف کرواتے ہوئے موثر نمائندگی کی جاسکے ۔ پارٹی قائدین ایک جامع رپورٹ پر مبنی یادداشت مرتب کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے میں مصروف ہیں تاکہ مرکزی وزیر کو مکمل تفصیلات سے واقف کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT