Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے پارلیمانی حلقوں میں رائے دہی کا فیصد

تلنگانہ کے پارلیمانی حلقوں میں رائے دہی کا فیصد

حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے 17لوک سبھا حلقوں میں 30اپریل کو منعقدہ رائے دہی میں مجموعی طور پر 70.85فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لعل نے آج 17لوک سبھا حلقوں کی رائے دہی کے فیصد کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کے ماسواء دیگر لوک سبھا حلقوں کی رائے دہی میں گزشتہ انتخابات کے مقابلہ اضافہ ہوا ہے۔ الیکٹورل آفس کے اعداد و شمار کے مطابق حلقہ لوک سبھا عادل آباد میں 73.49) (فیصد ، پدا پلی (71.56)، کریم نگر( 73.55)، نظام آباد (71.51)،ظہیرآباد(76)، میدک (77.92)، ملکاجگیری) 51.19)، سکندرآباد (53.28)، حیدرآباد (52.52)، چیوڑلہ (60.08) ، محبوب نگر (71.30) ، ناگرکرنول(75) ، نلگنڈہ(79.01)، بھونگیر (80.99)، ورنگل (76.46)، محبوب آباد (80.58) اور کھمم (80)فیصد شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT