Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے چار اضلاع میں سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس

تلنگانہ کے چار اضلاع میں سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس

مرکزی حکومت سے ہاسپٹلس اور تلنگانہ ہیلت یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے نمائندگی

مرکزی حکومت سے ہاسپٹلس اور تلنگانہ ہیلت یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس حکومت نے تلنگانہ کے 4 اضلاع میدک ، نلگنڈہ ، محبوب نگر اور کھمم میں 4 سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیر کے لیے فی ہاسپٹل 250 کروڑ روپئے اور تلنگانہ ہیلت یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے 160 کروڑ روپئے منظور کرنے کی مرکزی حکومت سے نمائندگی کی ہے ۔ ریاستی تلنگانہ کے محکمہ صحت نے تلنگانہ میں عوام کی صحت و تندرستی پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکمت عملی تیار کی ہے ۔ متذکرہ 4 اضلاع میں سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کے بشمول میڈیکل کالجس کی بھی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکز کو رپورٹ روانہ کرچکی ہے ۔ ایک سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے لیے 250 کروڑ روپئے منظور کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے تاکہ 4 اضلاع میں عوام کی صحت و تندرستی پر توجہ دی جاسکے ۔ اس کے علاوہ منڈل سطح پر ایریا ہاسپٹلس کو 30 بستروں پر مشتمل ہاسپٹلس میں تبدیل کرنے کی بھی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے ۔ اس کے لیے ایک ہاسپٹل کے لیے 4.5 کروڑ روپئے منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ورنگل میں ہیلت یونیورسٹی کی عمارت تعمیر کے لیے 160 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مرکز سے مطالبہ کیا گیا ہے ۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوام کی صحت و تندرستی کے معاملے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ بالخصوص ایجنسی علاقوں میں غریب عوام کے علاج پر توجہ دینے کی محکمہ ہیلت کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ وزیر صحت مسٹر راجیا جو ہیلت منسٹر بھی ہیں انہیں شہروں اور اضلاع کے دوروں کے موقع پر مقامی ہاسپٹلس کا دورہ کرنے یا عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے جائزہ لینے کی ہدایت دے چکے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT