Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے کئی بڑے اضلاع ، چھوٹے ہوگئے ، بہتر خدمت کی توقع

تلنگانہ کے کئی بڑے اضلاع ، چھوٹے ہوگئے ، بہتر خدمت کی توقع

ضلع نلگنڈہ میں سب سے زیادہ 30 منڈلس ، اربن ورنگل کے 12 منڈلس
حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل کے بعد تمام اضلاع میں کام کاج کا آغاز ہوچکا ہے۔ وسیع و بڑے رقبہ والے اضلاع اب چھوٹے ضلعوں کی شکل اختیار کرگئے ہیں اور اضلاع کی تشکیل کے بعد منڈلوں اور ریوینیو ڈیویژنس کی تعداد میں اضافہ سے بہتر عوامی خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور نئے اضلاع کی تشکیل سے کئی اضلاع میں عوام کو راحت ضرور حاصل ہوئی ہے، چونکہ ضلع ہیڈکوارٹر تک پہونچنے اور کام کاج کیلئے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے نئے 21 اضلاع کے بشمول جملہ 31 اضلاع میں سب سے چھوٹے رقبہ کا ضلع حیدرآباد ضلع ہے جبکہ سب سے وسیع رقبہ کا ضلع نلگنڈہ ہے۔ اس طرح ضلع نلگنڈہ میں سب سے زیادہ منڈلس کی تعداد ہے جو 30 منڈلوں پر مشتمل ہے۔
تلنگانہ ریاست کے نئے اضلاع کا
سرسری ریکارڈ اس طرح ہے:
(1)  نلگنڈہ : رقبہ 6,862 اسکوائر کیلومیٹر۔ ڈیویژنس3 (نلگنڈہ ، مریال گوڑہ ، دیور کنڈہ ) ۔ منڈلس 30
(2) سوریہ پیٹ : رقبہ 3,374 اسکوائر کیلومیٹر ۔ ڈیویژنس 2 (سوریہ پیٹ اور کوداڑ) ، منڈلس 23 ۔
(3) یادادری : رقبہ 3,091 اسکوائر کیلومیٹر ۔ ڈیویژنس 2 ( بھونگیری اور چوٹ اپل) ۔ منڈلس 15
(4) سنگاریڈی : رقبہ 4,440 اسکوائر کیلومیٹر ۔ ڈیویژنس 3 (سنگاریڈی ، ظہیرآباد اور نارائن کھیڑ) ۔ منڈلس 25
(5) سدی پیٹ : رقبہ 3,431 اسکوائر کیلومیٹر ۔ ڈیویژنس 2 (سدی پیٹ اور گجویل)۔ منڈلس 25 ۔
(6) محبوب آباد : رقبہ 2,876 اسکوائر کیلومیٹر ۔ ڈیویژنس 2 ( محبوب آباد اور ترور)، منڈلس 16
(7) جنگاؤں : رقبہ 1,187 ۔ ڈیویژنس 2 (جنگاؤں اور اسٹیشن گھن پور ) ۔ منڈلس 13
(8) ورنگل رورل  رقبہ 2,175 اسکوائر کیلومیٹر ، ڈیویژنس 2 (ورنگل رورل اور نرسم پیٹ) ، منڈلس 14
(9) ورنگل اربن  رقبہ 1,304 اسکوائر کیلومیٹر ، ڈویژنس 1 (ورنگل)، منڈلس 12
(10) جیہ شنکر (بھوپال پلی) رقبہ6,175 اسکوائر کیلو میٹر ، ڈیویژنس 2 (بھوپال پلی اور ملوگو) ، منڈلس 19
(11)  بھدرادری (کتہ گوڑم) رقبہ 2,630  اسکوائر کیلومیٹر ،ڈیویژنس 2 (بھدراچلم اور کتہ گوڑم ) ، منڈلس 24
(12) کھمم  رقبہ 4,199 اسکوائر کیلومیٹر ، ڈیویژنس 2 (کھمم اور کلور)، منڈلس 21
(13) گدوال  رقبہ 2,928 اسکوائر کیلومیٹر ۔ ڈیویژنس 1 (گدوال) ، منڈلس 13
(14) ناگرکرنول : رقبہ 6,545 اسکوائر کیلومیٹر ۔ ڈیویژنس 3 (ناگرکرنول، اچم پیٹ اور کلواکرتی) ، منڈلس 22
(15) نظام آباد رقبہ 4,260 اسکوائر کیلومیٹر ، ڈیویژنس 3 (نظام آباد ، بودھن اور آرمور) ، منڈلس 26
(16) محبوب نگر  رقبہ 4,037 اسکوائر کیلومیٹر ۔ ڈیویژنس 2 (محبوب نگر اور نارائن پیٹ منڈلس ، منڈلس 21
(17) کریم نگر  رقبہ 2,379 اسکوائر کیلومیٹر ، ڈیویژنس 2 (کریم نگر اور حضورآباد) ، منڈلس 16
(18) پیداپلی  رقبہ 2,235 اسکوائر کیلومیٹر ، ڈیویژنس 2 (پیداپلی اور منتھنی ) ، منڈلس 14
(19) راجنا (سری سلہ ) 2030 اسکوائر کیلومیٹر ، ڈیویژن 1 (سری سلہ ) ، منڈلس 13
(20) جگتیال  رقبہ 3,043 اسکوائر کیلو میٹر ڈیویژنس 2 (جگتیال اور میٹ پلی) ، منڈلس 18
(21) عادل آباد  رقبہ 4,153  اسکوائر کیلومیٹر ، ڈیویژنس 2 (عادل آباد  اور اُٹنور ) ، منڈلس 18
(22) کومورم بھیم (آصف آباد) رقبہ 4,763 اسکوائر کیلومیٹر ، ڈیویژنس 2 (عادل آباد اور کاغذ نگر)، منڈلس 18
(23) منچریال  رقبہ 3,350 اسکوائر کیلومیٹر ۔ ڈیویژنس 2 (منچریال اور بیلم پلی) ، منڈلس 16
(24) ونپرتی  رقبہ 2,938 اسکوائر کیلومیٹر ، ڈیویژن 1 (ونپرتی) ، منڈلس 17
(25) نرمل  رقبہ 3,844 اسکوائر کیلو میٹر، ڈیویژنس 2 (نرمل اور بھینسہ)، منڈلس 18
(26) میدک رقبہ 2,722 اسکوائر کیلومیٹر، ڈیویژنس 3 (میدک ، توپران اور نرساپور) ، منڈلس 19
(27) رنگاریڈی  رقبہ 5,005 اسکوائر کیلومیٹر، ڈیویژنس 4 (چیوڑلہ، راجندر نگر، ابراہیم پٹنم، کندکور)، منڈلس 26
(28) وقارآباد  رقبہ 3,386 اسکوائر کیلومیٹر، ڈیویژنس 2 (وقارآباد اور تانڈور) ، منڈلس 17
(29) میڑچل  رقبہ 1,052 اسکوائرکیلومیٹر۔ ڈیویژنس 2 (ملکاجگری اور کیسرا)، منڈلس 13
(30) کاماریڈی  رقبہ 3,662 اسکوائر کیلومیٹر، ڈیویژنس 3 (کاماریڈی، بانسواڑہ اور ایلاریڈی)، منڈلس 20
(31) حیدرآباد رقبہ 217 اسکوائر کیلومیٹر۔ ڈیویژنس 2 (حیدرآباد اور سکندرآباد) شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT