Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کے ہر دیہات کی ترقی حکومت کا نصب العین

تلنگانہ کے ہر دیہات کی ترقی حکومت کا نصب العین

4.86 کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا ہریش راؤ کے ہاتھوں افتتاح

سدی پیٹ۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر دیہات کی ترقی سے عوام کے مسائل تکمیل کرنا ہی ریاستی حکومت کا نصب العین ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے چناکوڈور منڈل مائنڈلہ موضع میں 4 کروڑ 86 لاکھ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد تقریب سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہریش راؤ دیہی عوام سے مخاطب کرتے ہوئے سرکاری دواخانہ میں مفت کئے جارہے خدمات سے استفادہ کرنے کیلئے کہا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ گزشتہ میں دواخانہ میں صرف 10 ڈاکٹرس ہی موجود رہتے تھے لیکن اب سرکاری دواخانوں میں 100 ڈاکٹروں کی خدمات سے عوام کو مستفید کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام گزشتہ میں سرکاری دواخانوں سے بدظن ہوکر خانگی دواخانوں میں علاج کو ترجیح دیتے تھے لیکن ٹی آر ایس حکومت میں سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ طرز پر سہولیات فراہم کرنے عوام اب سرکاری دواخانہ میں علاج کیلئے دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرس کو نارمل ڈیلیوری کے ذریعہ خواتین کا تحفظ کرنے کیلئے کہا۔ اس طرح ریاستی وزیر ہریش راؤ نے جکا پور وچارام موضع تک بی ٹی سڑک کی منظوری کا مکتوب دیہات کے عوام کے حوالے کیا۔ وہیں 94.93 لاکھ نکہ واگو ندی کے کاموں کیلئے بھومی پوجا کی اور اس طرح اس دیہات میں 1.74کروڑ سے برقی سب اسٹیشن کی تعمیر کیلئے بھی سنگ بنیاد رکھا اور 1.23 کروڑ سے ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس طرح 65 لاکھ سے تعمیر کردہ مدیراج تنظیم کی عمارت کیلئے بھی سنگ بنیاد رکھا۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے 9.5 لاکھ سے تعمیر کیا گیا آنگن واڑی بھون کا بھی افتتاح اس دیہات میں کیا۔ دن تمام سنگ بنیاد تقاریب میں مہاراشٹرا کے ایم ایل سی میتھس، منڈل پریشد مانک ریڈی، ٹی آر ایس قائد رادھا کرشنا شرما، مارکٹ کمیٹی چیرمین وینکٹ ریڈی اور دیگر موجود تھے۔ اس تقریب کے بعد ہریش راؤ نے دیہی خواتین میں بتکماں ساڑیاں تقسیم کئے۔ ہریش راؤ نے خواتین کو ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے کیلئے کہا۔ اس موقع پر ہریش راؤ کا مائنڈلا دیہات عوام نے متاثر کن انداز میں خیرمقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT