Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 118 اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلے 19ہزار درخواستیں ہی وصول

تلنگانہ کے 118 اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلے 19ہزار درخواستیں ہی وصول

حیدرآباد 6مارچ (یواین آئی )جاریہ تعلیمی سال سے تلنگانہ کے 118 اقلیتی اقامتی اسکولس کے لئے 40ہزار بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ گذشتہ سال 71اسکولس کے ذریعہ 13ہزار بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے ۔ ان اسکولس میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 15مارچ رکھی گئی ہے ۔ جبکہ 19ہزار درخواستیں ہی وصول ہوئی ہیں جن میں مسلم درخواستوں کی تعداد صرف 9ہزار ہے ۔ حیدرآبادمیں زیادہ اسکولس ہونے کے باوجود صرف 1100 بچوں کا رجسٹریشن کروایاہے ۔ اقامتی اسکول سوسائٹی کی جانب سے عوام میں شعور بیداری کے لئے مختلف طریقہ کار استعمال کررہی ہے ۔ اسکولی طلباء کے ذریعہ اور شہر کے مختلف علاقوں میں آٹوزکے ذریعہ بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ نئے اور پرانے دوسوایک اقامتی اسکولس کے لئے اہل کاروں کی تقرری کا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ ان اسکولس میں مستقل اسٹاف کی تقرری کے لئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ نوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھا تاہم رہنمایانہ خطوط میں ترمیم کی وجہ سے اسے واپس لے لیاگیا۔ اس پس منظرمیں جاریہ سال نئے اقامتی اسکولس میں آوٹ سورسنگ کے ذریعہ قریب 1200 تا 1500اسٹاف ارکان درکار ہیں۔ ان اسکولس میں حکومت کی طرف سے طلبہ کو مفت قیام و طعام کے علاوہ تعلیم کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT