Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 150 مواضعات میں تلنگانہ پلے پرگتی اسکیم پر عمل آوری

تلنگانہ کے 150 مواضعات میں تلنگانہ پلے پرگتی اسکیم پر عمل آوری

650 کروڑ روپیوں کے خرچ کا تخمینہ، عالمی بینک کے عہدیداروں کیساتھ یادداشت مفاہمت

650 کروڑ روپیوں کے خرچ کا تخمینہ، عالمی بینک کے عہدیداروں کیساتھ یادداشت مفاہمت
حیدرآباد 23 نومبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے اس ریاست کے 150 منڈلوں کے مواضعات کو تلنگانہ مواضعات ترقی (تلنگانہ پلے پرگتی پدھکم) اسکیم کے تحت روبہ عمل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے بموجب مذکورہ اسکیم کے تحت تلنگانہ کے منتخبہ 150 منڈلوں کے پسماندگی اور غربت سے متاثرہ مواضعات کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اور اسکیم کے تحت آئندہ 5 برسوں میں جملہ 650 کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی اور 650 کروڑ کے منجملہ 450 کروڑ روپئے کی رقم عالمی بینک فراہم کرے گا جبکہ مابقی 200 کروڑ کی رقم حکومت تلنگانہ کو برداشت کرنا پڑے گا اور مذکورہ اسکیم پر عمل آوری دیہی انسداد غربت کارپوریشن کی زیرنگرانی ہوگی۔ اور اس اسکیم پر عمل آوری کے سلسلہ میں عالمی بینک کے ذمہ داران کے ساتھ ریاست تلنگانہ کے عہدیدار معاہدہ کرچکے ہیں اور اس اسکیم پر مؤثر عمل آوری کیلئے جنرل سکریٹری محکمہ پنچایت راج مسٹر ریمنڈ پیٹر اور چیف ایکزیکٹیو ڈائرکٹر انسداد دیہی انسداد غربت کارپوریشن (سیرپ) مسٹر مرلی اور دیگر نے معاہدہ پر دستخط کرچکے ہیں جبکہ جاریہ سال ماہ ڈسمبر میں واشنگٹن میں اس سلسلہ میں عالمی بینک اور ریاست کے اہم قائدین کے ساتھ دوبارہ اجلاس منعقد ہونے والا ہے اور اجلاس کے انعقاد کے بعد ہی ریاست تلنگانہ کو رقم کی اجرائی عمل میں آئے گی اور اس اسکیم کے تحت غربت کے خاتمہ کو یقینی بناتے ہوئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ عوام کو آمدنی میں اضافہ پر توجہ دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT