Saturday , December 15 2018

تلنگانہ کے 17لوک سبھا ، 119 اسمبلی حلقوں میں نامزدگیوں کا اختتام

امیدواروں کے جلوس، دفاتر پر ہجوم، زبردست جوش و خروش، جئے پال ریڈی، کے سی آر، پونالہ لکشمیا، پونم پربھاکر، انجن کمار اہم امیدواروں میں شامل

امیدواروں کے جلوس، دفاتر پر ہجوم، زبردست جوش و خروش، جئے پال ریڈی، کے سی آر، پونالہ لکشمیا، پونم پربھاکر، انجن کمار اہم امیدواروں میں شامل
حیدرآباد۔/9اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست میں پہلے مرحلے کے تحت علاقہ تلنگانہ کے 17لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقہ جات کیلئے پرچہ جات نامزدگیوں کے ادخال کی مدت کا آج اختتام عمل میں آیا۔ آج آخری دن مختلف جماعتوں کے اہم قائدین مسرس کے چندر شیکھر راؤ اور شریمتی کے کویتا ( تلنگانہ راشٹرا سمیتی )، پونم پربھاکر اور جی ویویک ( کانگریس پارٹی )، ملاریڈی ( تلگودیشم ) جئے پرکاش نارائنا ( لوک ستہ )، وی دنیش ریڈی سابق ڈی جی پی ( وائی ایس آر کانگریس پارٹی ) ڈاکٹر ناگیشور ( آزاد ) جی سکھیندر ریڈی ( کانگریس ) کے علاوہ دیگر قائدین نے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے آج 12امیدواروں نے پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے جبکہ اس حلقہ لوک سبھا سے جملہ 20 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے۔ حلقہ لوک سبھا میدک سے آج آخری دن 15 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے جبکہ اس حلقہ سے جملہ 19 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے۔

حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری سے آج آخری دن 18 پرچہ جات نامزدگیاں داخل ہوئے۔ جبکہ اس حلقہ سے جملہ 31 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے۔ حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے آج آخری دن 28 پرچہ جات نامزدگیاں داخل ہوئے جبکہ اس حلقہ سے جملہ 37 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے۔ حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ سے آج آخری دن 19 پرچہ جات نامزدگیاں داخل ہوئے جبکہ اس حلقہ سے جملہ 25پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے۔ حلقہ لوک سبھا بھونگیر سے آج آخری دن 15پرچہ جات نامزدگیاں داخل ہوئے جبکہ اب تک جملہ 21 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے۔ حلقہ لوک سبھا ورنگل سے آج آخری دن 8پرچہ جات نامزدگیاں داخل ہوئے جبکہ اب تک جملہ14 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے ۔ حلقہ لوک سبھا محبوب آباد سے آج آخری دن 14 پرچہ جات نامزدگیاں داخل ہوئے جبکہ اب تک اس حلقہ سے جملہ 25 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے۔ اس کے علاوہ حلقہ لوک سبھا کھمم سے آج آخری دن 19پرچہ جات نامزدگیاں داخل ہوئے جبکہ اب تک جملہ اس حلقہ سے 33پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے۔

علاوہ ازیں بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 8حلقہ جات لوک سبھا کیلئے داخل کئے گئے پرچہ جات نامزدگیوں کی تفصیلات رات دیر گئے تک وصول نہیں ہوئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے اہم امیدواروں میں مسرس ایس کشن ریڈی ( کانگریس ) راشد شریف ( تلنگانہ راشٹرا سمیتی ) بھگونت راؤ ( بی جے پی ) اسد الدین اویسی ( مجلس ) بی سائی ناتھ ریڈی ( وائی ایس آر کانگریس پارٹی ) و دیگر شامل ہیں۔حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے اہم امیدواروں میں مسرس انجن کمار یادو ( کانگریس) بھیم سین ( تلنگانہ راشٹرا سمیتی ) بنڈارودتاتریہ ( بی جے پی ) روہت کمار ( لوک ستہ پارٹی) و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی چیف الکٹورل آفیسر کے ذرائع نے مزید بتایاکہ کل 10اپریل پرچہ جات نامزدگیوں کی جانچ (تنقیح ) کی جائے گی اور 12اپریل پرچہ جات نامزدگیوں سے دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT