Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 20 اضلاع کو پائپ کے ذریعہ قدرتی گیاس کی فراہمی کا اعلان

تلنگانہ کے 20 اضلاع کو پائپ کے ذریعہ قدرتی گیاس کی فراہمی کا اعلان

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے 20 اضلاع کے علاوہ آندھرا پردیش کے 3 اضلاع کے گھریلو صارفین کو عنقریب پائپ گیاس کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ پٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ ( پی این جی آر بی ) نے اعلان کیا ہے کہ پائپ نیچرل گیس ( پی این جی ) یعنی پائپ کے ذریعہ فراہم کی جانے والی گیس کو تلنگانہ کے 20 اضلاع میں فراہم کی جائے گی جس کے لیے اکٹوبر تک بولی لگائی جائے گی ۔ تلنگانہ کے جن 20 اضلاع میں یہ پی این جی گیس فراہم کی جائے گی ان کی نشان دہی بھی کرلی گئی ہے اور ان اضلاع میں بھدرا دری کتہ گوڑم ، کھمم ، جگتیال ، جنگاؤں ، جیاشنکر پھوپلی ، پداپلی ، راجنا سری سیلا ، کریم نگر ، محبوب نگر ، ورنگل ( رورل اور اربن ) ، میدک ، سدی پیٹ ، سنگاریڈی ، میڑچل ، رنگاریڈی ، نلگنڈہ ، سوریا پیٹ اور وقار آباد قابل ذکر ہیں جب کہ آندھرا پردیش میں سری کا کولم ، وشاکھا پٹنم اور وجیانگرم میں پی این جی فراہم کی جائے گی ۔ مرکزی وزیر برائے پٹرولیم اور نیچرل گیس مسٹر دھرمیندر پردھان نے ایک روڈ شو شروع کیا ہے اور دہلی میں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ مہم اپنی نوعیت کی ایک بڑی مہم ہے جو کہ 20 ریاستوں اور 2 مرکزی زیر انتظامیہ علاقوں سے گذرے گی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ہندوستان میں قدرتی گیس ایندھن کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے اور ہرگزرتے سال کے ساتھ اس کے صارفین میں اضافہ ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT