Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 30 لاکھ طلبہ کو ہیلت کارڈس دینے کا فیصلہ

تلنگانہ کے 30 لاکھ طلبہ کو ہیلت کارڈس دینے کا فیصلہ

حیدرآباد۔/21فبروری،( سیاست نیوز)ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری اور وزیر صحت لکشما ریڈی نے آئندہ تعلیمی سال سے طبی جانچ کرانے کیلئے 30 لاکھ طلبہ کو ہیلت کارڈس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جولائی سے طبی ٹسٹوں کا آغاز کرتے ہوئے اس عمل کو 6ماہ میں مکمل کرتے ہوئے ہیلت کارڈس جاری کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔سکریٹریٹ میں دونوں وزراء نے آج ایک اجلاس طلب کیا جس میں طلبہ کی صحت و نگہداشت کیلئے کئے جانے والے مختلف پروگرامس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتوں کے ریزیڈیشنل اسکولس محکمہ تعلیم کے گروکل اسکولس، کستوربار گاندھی گرلز اسکولس، ماڈل اسکولس ، سرکاری ہائی اسکولس، ضلع پریشد کے اسکولس میں زیر تعلیم 8 لاکھ طلبہ کو ہیلت اینڈ ہائیجین کٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT