Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 4137 گرام پنچایتوں پر پولیس تعینات

تلنگانہ کے 4137 گرام پنچایتوں پر پولیس تعینات

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پولیس نے تلنگانہ کے مواضعات میں بڑھتے جرائم کو روکنے اور امن کی برقراری کو یقینی بنانے کے لیے ریاست کے 12 اضلاع میں پھیلے ہوئے تقریبا 4137 گرام پنچایتوں میں ولیج پولیس آفیسرس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ولیج پولیس آفیسر کا رتبہ پولیس کانسٹبل / ہیڈ کانسٹبل ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے برابر ہوگا ۔ یہ عملہ مواضعات میں ڈیوٹی انجام دے گا ۔ ایک ہفتہ میں کم از کم 3 دن آفس میں موجود رہے گا ۔ اس پولیس آفیس میں ایک ٹیبل ، ایک کرسی اور پولیس آفیسر کے نام کی تختی ہوگی ۔ پولیس کانسٹبل کا موبائل نمبر بھی تحریر کیا جائے گا ۔ اس کی ڈیوٹی میں امن و قانون کی برقراری کو یقینی بنانا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT