Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی ہڑتال

تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی ہڑتال

حیدرآباد۔25اگست(سیاست نیوز)تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسر س اسوسیشن گریٹر حیدرآباد نے 2ستمبر کی مجوزہ ہڑتال کے پوسٹرز کی اجرائی عمل میںلائی۔ آج یہاں ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد دفتر میںپوسٹرز کی اجرائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب نے مرکزی حکومت کے سرکاری ملازمین کی مجوزہ ہڑتال سے ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی مکمل تائید وحمایت کااعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف میںپوری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کانٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے ذریعہ مرکزی حکومت سرکاری ملازمین کا حق تلف کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ مرکزی حکومت کی مذکورہ پنشن اسکیم کی پوری شدت کیساتھ مخالفت کی جارہی ہے ۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب نے سی پی ایس کو ہندوستان میںمعاشی بحران کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ سرکاری ملازمین کے مفادات میںفیصلہ لیتے ہوئے سی پی ایس کو منسوخ کرے۔انہوں نے مزید کہاکہ ریاست تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو جو مرکزی حکومت کے اداروں میںکام کررہے ہیں کو مراعات اور سہولتوں کی فراہمی تک ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ۔اس موقع پر ٹی این جی اوزگریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری پربھاکر اور دیگر بھی موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT