Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ گورنمنٹ جونیر کالجس بلڈنگس کی تعمیر کے لیے فنڈس

تلنگانہ گورنمنٹ جونیر کالجس بلڈنگس کی تعمیر کے لیے فنڈس

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ نے ریاست تلنگانہ میں 26 گورنمنٹ جونیر کالجس کی بلڈنگس کی تعمیر کی غرض سے 58.50 کروڑ روپئے کی رقمی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے جونیر کالجس کی بلڈنگس کی تعمیر کے لیے 26 کالج بلڈنگس کے لیے آر آئی ڈی ایف اسکیم کے تحت منظورہ 58.50 کروڑ روپئے کی رقم کے منجملہ فی کالج بلڈنگ کے لیے 2.25 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی جائے گی اور جن 26 جونیر کالجس کی بلڈنگس کی تعمیر کے لیے رقمی منظوری دی گئی ہے ۔ ان میں ضلع ورنگل کے آتما کور ، دیوردپلا ، گینو گونڈہ ، ضلع کھمم کے کلورو ، ضلع کریم نگر کے کتلا پور ، کمان پور ، راما گنڈم ، دھرمارم ، ضلع عادل آباد کے بیلم پلی ( بوائز کالج ) ، بیلم پلی ( گرلز کالج ) ، کاسی پیٹ ، جنارم ، کوبیر ، بودھ ، ضلع نظام آباد کے جو کل ، ضلع محبوب نگر کے اوٹکور ، کوئیل کونڈہ ، دھرور ، کوڈیر ، دامرگدہ ، گٹو ، ضلع نلگنڈہ کے یادگیری گٹہ ، نکریکل ، ضلع میدک کے ہتنورا ، اندول ، ورگل کالج بلڈنگس کی تعمیر شامل ہے ۔ جس کیلئے مذکورہ رقم صرف کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT