Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ گورنمنٹ ٹیچرس کے مئی میںتبادلے

تلنگانہ گورنمنٹ ٹیچرس کے مئی میںتبادلے

حیدرآباد ۔ 18 فبروری ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ ماہ مئی میں ٹیچرس کے تبادلے کرے گی ۔ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ (ٹی آر) کے ذریعہ اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے سے قبل ہی ٹیچرس کے تبادلوں کا عمل تکمیل کیا جائیگا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر برائے امور تعلیم کے سری ہری نے اس تعلق سے اساتذہ یونین تنظیموں کے قائدین کو واقف کروایا ۔ اور بتایاکہ ٹیچرس کے تبادلے کس طرح کئے جانے چاہئے ۔ بہت جلد فیصلہ کرکے مناسب رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے ۔ اور اس تعلق سے ماہ اپریل میں ایک مرتبہ ریاستی ٹیچرس یونینوں کے قائدین کا ایک اجلاس طلب کرنے کا ڈپٹی چیف منسٹر نے تیقن دیا اور اسکولس ‘ تعلیمی ترقی کے لئے اساتذہ سے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی خواہش کی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست میں خواندگی کے تناسب میں اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ جبکہ فی الوقت ریاست تلنگانہ میں خواندگی کا تناسب 66 تا 16 فیصد خواندگی کے تناسب میں اضافہ کرنے کے لئے ٹیچرس کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT